برطانیہ کے شاہی خاندان کے بارے میں چند دلچسپ معلومات



انگلینڈ، برطانیہ، یوکے یا ولایت کا شاہی خاندان
شاہی خاندان کے بارے میں چند دلچسپ معلومات


·      یہ سینتیس پشتوں اور 1209 سال سے اقتدار میں ہے۔
·      تمام ہی بادشاہ اور ملکائیں کنگ الفریڈ کی اولاد ہیں۔
·      ملکہ اپنی دوستوں سے بھی ’یوور میجسٹی یا میم‘ کہلوانا پسند کرتی ہیں۔
·      خاندان کا کوئی فرد پچیس سال سے پہلے اور حکمران کی اجازت کے بغیر شادی نہیں کر سکتا
·      شاہی خاندان امریکی صدر جمی کارٹر کو قطعی پسند نہیں کرتا کیونکہ انہوں نے پہلی ملاقات میں ملکہ الزبتھ کو چوم لیا تھا۔
·      ملکہ الزبتھ دوم نے فوج میں بھی خدمات انجام دیں، وہ خاندان کی پہلی خاتون فوجی تھیں۔
·      ملکہ الزبتھ کی بیٹی پرنسز اینے نے 1976 کے اولمپکس میں گھُڑسواری کے مقابلوں میں شرکت کی تھی۔
·      ملکہ کے لیے ضروری ہے کہ وہ ہر عمر میں گہرے رنگوں کے کپڑے پہنیں تاکہ ہجوم میں نمایاں نظر آئیں۔
·      شاہی خاندان کے اصولوں میں یہ بھی شامل ہے کہ عام افراد انہیں چھو نہ سکیں لیکن اب کی زیادہ پابندی نہیں ہوتی۔
·      شاہی خاندان کے افراد کو تحفہ پیش کیا جائے تو وہ اسے ہر حال میں قبول کرتے ہیں چاہے کیسا ہی، یا کسی کی بھی طرف سے ہو۔
·      ملکہ سے پہلے کوئی کھانا کھانا شروع نہیں کر سکتا جیسے ہی وہ ختم کریں سب کو ہاتھ روکنا پڑتا ہے
·      ملکہ کو کسی بھی ملک میں جانے کے لیے ویزے کی ضرورت نہیں پڑتی، گاڑی کے لیے نمبر پلیٹ یا ڈرائیونگ لائسنس کی بھی ضرورت نہیں۔
·      کسی دوسرے خاندان کا فرد شادی کی صورت میں شاہی خاندان کا حصہ تو بن سکتا ہے لیکن کبھی حکمران نہیں بن سکتا۔

Comments

Popular posts from this blog

وطن جي حب

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

محنت ۾ عظمت