دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی آبشار

لائیبین بلڈنگ  (Liebian Building) 
پرکشش سیاحتی مقام

·      اس مصنوعی آبشار نے برازیل کے معاشی حب ریو ڈی جینزو میں واقع سولر سٹی ٹاور میں بنائی گئی آبشار کی بلندی کو مات دے دی ہے۔
·      دونوں مصنوعی آبشاروں میں تقریباً 10فٹ کا فرق ہے۔
·      عوامی جمہوریہ چین نے فلک بوس عمارت کو پُرکشش بنانے کے لئے 350فٹ بلند سائبان پر ایسی آبشار بنائی ہے، جو نیاگرافال کی طرح طلسماتی منظر پیش کرتی ہے۔
·      لائیبین بلڈنگ مینشن اور انٹرنیشنل پلازہ نامی یہ عمارت ہوٹل، آفس اور شاپنگ مال پر مشتمل ہے، جو نن یانگ نارتھ روڈ پر واقع ہے۔



جنوب مغربی چین میں صوبہ گویوژو (Guizhou) کے دارالحکومت گوئی یانگ (Guiyang) میں واقع 397 فٹ بلند عمارت لائیبین بلڈنگ (Liebian Building) میں 354 فٹ اُونچی دنیا کی سب سے بڑی مصنوعی آبشار کو لوگوں نے اس وقت حیرت و استعجاب سے دیکھا جب اتنی بلندی سے ایک ہی سیدھ میں پانی تیز رفتاری سے نیچے آیا۔
 اس کے چھینٹوں نے جب اردگرد کی عمارتوں کو معطر کیا تو گویا ایسا لگا جیسے رم جھم ہورہی ہو۔ لوگ اس منظر کو دیکھنے کے لیے جب باہر نکلے تو لائیبین کی قدآور عمارت کے فیکڈ سے پانی کے بہتے دھارے کو دیکھ کر حیران ہوگئے۔
·      اس مصنوعی آبشار کے چار پمپ جو پانی کو اوپر لے جانے اور گرانے پر مامور ہیں، ان کی فی گھنٹہ لاگت تقریباً 118ڈالر ہے۔
·      گرمیوں کے دنوں میں ٹھنڈک کے اس اہتمام پر چینی عوام خوش ہیں۔
·      انتظامیہ کے مطابق اس آبشار کو صرف خاص مواقع پر چلایا جائے گا، وہ بھی صرف 10 سے 20 منٹ کیلئے۔
آبشار کے آزمائشی تجربے کے موقع پر:
·      لوگوں نے فون کر کے شکایت درج کروائی کہ کہیں کوئی بڑا لیکیج ہوا ہے۔
·      کچھ لوگوں نے سیلاب کی اچانک آمد بتائی۔
·      فارچون اور یوٹیوب سمیت تمام میڈیا چینلز نے آبشارکی ویڈیوز دکھائیں تو دیکھتے ہی دیکھتے لائیبین بلڈنگ پرکشش سیاحتی مقام بن گئی۔
قرب و جوار سے لوگ دنیا کے اس سب سے بڑے مصنوعی آبشار کو دیکھنے کے لئے جوق درجوق آنے لگے۔
آبشار دیکھنے کے بعد لوگوں نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک مقامی شخص کا کہنا تھا کہ یہ منفرد آئیڈیا ہے، اگر دن گرم ہو تو اس آبشار کے نیچے ٹھنڈک کا احساس روح پرور تاثیر کا حامل ہوگا۔

Comments

Popular posts from this blog

وطن جي حب

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

محنت ۾ عظمت