حسد

·      حسد کیا ہے؟
·      حاسد انسان کی نشانیاں۔
·      حسد کرنےوالے افراد کو ڈیل کیسے کیا جائے؟
·      حسد کرنے سے چھٹکارہ کیسے پائیں؟


حسد کیا ہے ؟
·      انسانی جذبات میں سب سے مشکل جذبہ حسد ہے۔
·      حسد، غصہ، اداسی، ڈیپریشن، ناراضگی اور خوف کے عناصر پر مشتمل ہے۔
·      حسد ایک ایسا جذبہ ہے جو ہر انسان کبھی نہ کبھی زندگی میں محسوس کرتاہے۔
·      حسد انسان کو مجبور کردیتا ہے کہ ایک ہی خیال کو بار بار سوچا جائے مگر یہ اس وقت نقصان دہ ہوتا ہے جب ان خیالات کا اظہار رویوں کی صورت میں دکھائی دے۔

حاسد انسان کی نشانیاں
·       حاسد انسان کبھی خوش اور مطمئن نہیں ہوتا۔
·       حاسد انسان جھوٹی تعریف کرتا ہے۔
·      حاسد کا لہجہ اس کے الفاظ کا ساتھ نہیں دے رہا ہوتا اور وہ آنکھوں کو ادھر ادھر گھما رہا ہوتا ہے ۔
·       حاسد انسان مقابلہ بازی کرتا ہے ۔
·       احساسِ برتری کا مظاہرہ کرتا ہے ۔
·       حاسد انسان کامیاب انسان کی ہر چیز کی نقل کرنا شروع کردیتا ہے مگر ایسا کر نہیں پاتا۔
·       حاسد انسان کامیاب آدمی کے نقصان سے خوش ہوتا ہے ۔
·       حاسد فرد ہر وقت یہی بیان کرتے نظر آئے گا کہ کامیاب ہونے والے فرد نے اتنی محنت نہیں کی جتنی اسے کامیابی مل گئی ہے ۔

ایسے افراد کو ڈیل کیسے کیا جائے؟
·      کوشش کریں کہ حاسد انسان سے دوری اختیار کریں۔ کیونکہ وہ آپ کی مثبت انرجی اور خود اعتمادی کو نقصان پہنچاتا ہے۔
·      ان کو نظر انداز کریں۔
·      حاسد انسان سے نیکی اور احسان کریں۔
·      ان کے لیے دعا کریں۔

حسد کرنے سے چھٹکارہ کیسے پائیں؟
·      آپ جس انسان کی خوبی سے جلتے ہیں اسے اپنے اندر پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
·      دوسروں کی خوبیوں کی دل سے تعریف کریں ۔
·      محنت کریں اور مقابلہ بازی نہ کریں۔
·      حسد کی بجائے رشک کریں ۔
·      اللہ سے دعا کریں کہ وہ آپ کے لیے زندگی میں آسانیاں پیدا کرے۔

Comments

Popular posts from this blog

وطن جي حب

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

محنت ۾ عظمت