پب جی (PUBG) گیم


·      بچوں کی نفسیاتی اور جسمانی صحت پر بہت برا اثر ڈالا ہے۔
·      گیم کا تھیم پر تشدد ہے۔
·      کھلاڑی بچوں کو خوف ہوتا ہے کہ کوئی انہیں گیم میں گولی نہ مار دے۔
·      کھلاڑی بچوں کو خوف ہوتا ہے کہ وہ ہار نہ جائیں۔
·      اکثر بڑی عمر کے کھلاڑی گیم ہارنے کی صورت میں گندی گالیاں دیتے ہیں۔


ماہرین کے مطابق ایک گیم نے بچوں کی نفسیاتی اور جسمانی صحت پر بہت برا اثر ڈالا ہے۔ وہ ہے پب جی (PUBG
پب جی انٹرنیٹ کے بغیر نہیں کھیلا جاتا۔ چار لوگوں کی ٹیم سے گیم شروع ہوتی ہے اور سو لوگ اس میں شامل ہوتے ہیں۔
اس گیم میں وائس کے ساتھ پلیرز رابطے میں ہوتے ہیں۔ جو کہ بچوں کے لیے انتہائی غیر مناسب ہے کہ وہ کسی بڑی عمر کے انجان شخص کے ساتھ آن لائن رابطے میں آئیں۔
گیم کا تھیم پر تشدد ہے،  کھیلتے ہوئے مسلسل مخالف کو گیم میں گولیاں ماری جاتی ہیں۔
بچے گھٹنوں فون، ٹیب اور لیپ ٹاپ کے ساتھ چپکے رہتے ہیں۔ انہیں خوف ہوتا ہے کہ کوئی انہیں گیم میں گولی نہ مار دے، وہ ہار نہ جائیں۔ اکثر بڑے گیم ہارنے کی صورت میں گندی گالیاں دیتے ہیں جوکہ بچوں کے طرز گفتگو کو بھی متاثر کرریے ہیں۔
گیم میں ہر طرح کا اسلحہ ہے۔ ایک جنگ کا ماحول ہوتا ہے۔ چار کی ٹیم گنوں اور بموں وغیرہ کو ڈھونڈ کر دوسرے پلیئرز کو مارنے کی کوشش میں رہتی ہے، آخر تک جو بچے گا جیت اس کے نام رہے گی۔

Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت