Posts

نیگیٹو سوچ بیمار جسم - پازیٹو سوچ تندرست جسم

Image
  نیگیٹو سوچ بیمار جسم پازیٹو سوچ تندرست جسم آپ کے جسم کا ہر سیل آپ کے دماغ میں چلنے والی سوچ کے حساب سے بھی اثر انداز ہو رہا ہوتا ہے۔ آپ جتنا زیادہ نیگیٹو سوچو گے اتنا زیادہ کمزور اور بیمار رہو گے۔ اس وقت آپ کیا سوچ رہے ہیں، کمنٹس میں ضرور لکھیں۔ Digital  Sindh Smart People

دھوکہ

Image
  دھوکہ لوگوں کو الٹے راستے پر لگانا تاکہ ذاتی مفادات حاصل کیے جا سکیں ۔   جانتے بوجھتے ہوئے حقائق کے برعکس لوگوں کو الٹے راستے پر لگانا تاکہ ذاتی مفادات حاصل کیے جا سکیں، دھوکے کے زمرے میں آتا ہے۔ اس کا تعلق طاقت کی سیاست سے ہے جہاں پر یہ کھلے عام استعمال کیا جاتا ہے۔ معلومات نہ رکھنے والے اس کا بدترین شکار بنتے ہیں۔ اس کے موذی اثرات سے بچنے کے لیے کان اور آنکھیں کھلی رکھنی پڑتی ہیں۔ Digital  Sindh Smart People
Image
  مبالغہ   بڑھا چڑھا کر بیان کرنا مبالغہ کہلاتا ہے۔ اس کی جڑ میں جھوٹ مگر پھل میں حقیقت کے کچھ ٹکڑے پائے جاتے ہیں۔ یہ دو کو بیس اور سو کو بلین بتانے کا ہتھیار ہے۔ پالیسیوں کی کامیابی اور شخصیت پرستی کی بنیاد مبالغے میں ہے۔ Digital  Sindh Smart People

جعل سازی

Image
جعل سازی معاشرے کو گمراہ کرنے میں بنیادی کردار یہ جھوٹ کی کافی سنجیدہ قسم ہے جس کے تحت افواہیں پھیلائی جاتیں ہیں اور ایسی کہانیاں تخلیق پاتی ہیں جن کا کوئی وجود نہیں ہوتا۔ ·      جعلی دستاویزات ·      جعلی مقدمات ·      جعلی دعوے اور ·      جعلی حوالے جھوٹ کی اس جنس کی مختلف مثالیں ہیں۔ معاشرے کو گمراہ کرنے میں اس قسم کے جھوٹ کا بنیادی کردار ہے۔   Digital  Sindh Smart People

جھوٹے وعدے

Image
  جھوٹے وعدے بہانوں کا بہت بڑا ٹوکرا   ·      وعدہ کر کے توڑنا، ·      بھول جانا اور ·      یاد دہانی پر رسمی افسوس کا اظہار کرنا۔ جھوٹ کی ایک اور قسم ہے۔ مسلسل ٹوٹتے ہوئے وعدے ایک منظم جھوٹ کی مثال ہیں۔ جس کے اثرات خاندان سے لے کر عوام تک پھیل سکتے ہیں۔ عموما اس قسم کے جھوٹ کے ساتھ بہانوں کا ایک بڑا ٹوکرا پایا جاتا ہے۔ جس کے ذریعے وعدہ وفا نہ کرنے کی وضاحت سے شرمندگی کو چھپایا جا سکتا ہے۔ Digital  Sindh Smart People

بے ضرر جھوٹ

Image
  بے ضرر جھوٹ   یہ عام بات چیت میں استعمال ہوتا ہےاور روز مرہ کے کاموں میں سہولت حاصل کرنے کا موجب بنتا ہے۔ جھوٹ کی اس قسم کی دو مثالیں ہیں۔ ’میں گھر پر نہیں ہوں‘، ’مجھے آپ سے مل کے بہت خوشی ہوئی۔‘ اگر یہ مسلسل بولا جائے تو بولنے والے کی ذات آہستہ آہستہ اس سے ضرور متاثر ہوتی ہے۔ Digital  Sindh Smart People

جھوٹ کی دنیا کا کوبرا

Image
  منہ پر جھوٹ جھوٹ کی دنیا کا کوبرا اردو میں یہ سفید جھوٹ کہلاتا ہے۔ اس کا مطلب وہ بدترین اور فاش جھوٹ ہے جو کسی بھی ہچکچاہٹ کے بغیر آنکھ میں آنکھ ڈال کر بولا جائے۔ یہ اخلاقیات، شرم اور غیرت سے مکمل طور پر عاری ہوتا ہے۔ اس کا مقصد طاقت کے کھیل کو ہر قیمت پر جیتنا اور مدمقابل کو ہر صورت نیچا دیکھانا ہوتا ہے۔ چونکہ یہ منہ پر اعتماد کے ساتھ بولا جاتا ہے لہذا وقتی طور پر پُراثراور قابل یقین محسوس ہوتا ہے۔ یہ جھوٹ کی دنیا کا کوبرا ہے۔ Digital  Sindh Smart People