عوام کی مشکلات کب اور کیسے حل ہونگی؟ وزیر اعظم ونسٹن چرچل


 


عوام کی مشکلات کب اور کیسے حل ہونگی؟

وزیر اعظم ونسٹن چرچل

 

دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ بُری طرح جنگ ہار رہا تھا اور جرمنی کے جہاز دن دہاڑے لندن اور اس کے مضافات میں جب چاہتے گھس آتے اور جہاں چاہتے بم گرا کر چلے جاتے، آخری دنوں میں قحط سالی کا سامنا قوم کو کرنا پڑ رہا تھا۔

·      کھانے پینے کی اشیاء آمد و رفت تبدیل ہونے کی وجہ سے دکانوں سے ختم ہو رہی تھیں۔

·      ہر چیز پر راشن بندی ہو رہی تھی، حتیٰ کہ بچوں کا دودھ تک راشن بندی کا شکار تھا۔

·      پیٹرول اور گیس کے ذخائر بھی متاثر ہو چکے تھے ۔

ایسے نازک موقع پر لندن کے پڑھے لکھے لوگ اور دانشور، وفد کی شکل میں اس وقت کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل سے ملے اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا اور وزیر اعظم ونسٹن چرچل سے پوچھا کہ:

·      برطانیہ کا کیا مستقبل ہے ؟

·      عوام کی مشکلات کب اور کیسے حل ہونگی؟

وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے ان کے خیالات سننے کے بعد وفد سے پوچھا کہ:

·      کیا برطانیہ میں اسکول میں بچے پڑھنے جا رہے ہیں؟

وفد نے جواب دیا بیشک بچے تو اسکول باقاعدگی سے جا رہے ہیں۔

وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے پوچھا کہ:

·      کیا ہماری عدالتیں انصاف مہیا کررہی ہیں؟

وفد نے کہا جی بالکل عدالتیں انصاف مہیا کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے پوچھا کہ:

·      حکومت عوام کی ہر ممکن مدد کرنے میں مخلص ہے؟

وفد نے کہا ہاں ایسا ہی ہو رہا ہے۔

آخر میں وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے پوچھا کہ:

·      آپ کو اپنی فوج پر بھروسہ ہے؟

وفد نے کہا ہاں ہے۔

ونسٹن چرچل نے جیب سے سگار نکال کر سلگایا اور کش لے کر کہا:

·      جب تک برطانیہ میں انصاف ملتا رہے گا۔

·      بچے اسکول جاتے رہیں گے۔

·      حکومت عوام سے مخلص ہو کر ان کے درد میں شامل رہے گی۔

·      افواج اپنی ڈیوٹی ایمانداری سے دیتی رہیں گی۔

برطانیہ کا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکے گا۔

چند ہی ہفتوں میں قوم نے دیکھا کہ پیچھے ہٹنے والی فوج نے اپنی برتری منوا کر جرمنی کو ہرا دیا اور ہٹلر نے ہتھیار ڈال کر خود کشی کر لی، برطانیہ فتح یاب ہو گیا اور برطانیہ کی جنگ بندی کے بعد اگلے ہی الیکشن میں ونسٹن چرچل کی پارٹی بُری طرح ہار گئی اور وزیر اعظم ونسٹن چرچل 10ڈائون اسٹریٹ سے اپنے گھر منتقل ہو گئے۔



Digital Sindh
Smart People



Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت