استغفار کنجی ہے، اللہ پاک کے خزانوں کی۔


استغفار
استغفار کنجی ہے، اللہ پاک کے خزانوں کی۔


·       ایک شخص آیا اور حضرت علیؓ سے کہا:
بہت گناہ گار ہوں۔ کیا کروں کہ گناہ معاف ہو جائیں۔
حضرت علیؓ نے فرمایا:
’’استغفار کرو‘‘ اس نے سنا، سمجھا اور مطمئن ہو کر چلا گیا۔

·       ایک اور شخص آیا اور حضرت علیؓ سے کہا:
مفلسی اور غربت بہت ہے۔
حضرت علیؓ نے فرمایا:
’’استغفار کرو‘‘ ۔ وہ سن کے واپس لوٹ گیا۔

·       ایک اور شخص آیا اور حضرت علیؓ سے کہا:
اولاد نہیں ہے۔
حضرت علیؓ نے فرمایا:
’’استغفار کرو‘‘۔ وہ مطمئن ہو کر چلا گیا۔

·       ایک اور شخص آیا اور حضرت علیؓ سے کہا:
بڑی مشقت سے باغ لگایا تھا اس پر دن رات محنت کی، باغ خوب سرسبز ہوا اور خوب پھل لگا۔ پھر بادِ سموم چلی اور باغ مرجھا گیا، پھل برباد ہو گیا۔
حضرت علیؓ نے فرمایا:
’’استغفار کرو۔ اللہ پھل دے گا‘‘۔ وہ بھی سن کر رخصت ہو گیا۔

·       ایک اور شخص آیا اور حضرت علیؓ سے کہا:
ہم گائوں والوں نے بڑی محنت سے نہر کھودی تھی۔ وہ اچانک خشک ہو گئی ہے۔ کیا کریں؟
حضرت علیؓ نے فرمایا:
’’استغفار کرو‘‘ وہ ابھی نکلا ہی تھا کہ پاس بیٹھے ہوئے احباب میں سے ایک نے حضرت علیؓ سے کہا کہ:
آپ کیا کر رہے ہیں، ہر کسی کے مسئلے کا ایک ہی حل بتا رہے ہیں۔

حضرت علیؓ نے فرمایا:
کیا آپ نے قرآن مجید نہیں پڑھا؟
ذرا سورہ نوح کی آیات 10تا 12پڑھو اور دیکھو کہ اللہ پاک نے کیا وعدہ کیا ہے۔
فَقُلْتُ اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا - 71:10
اور میں نے کہا کہ اپنے رب سے اپنے گناه بخشواؤ (اور معافی مانگو) وه یقیناً بڑا بخشنے واﻻ ہے

يُرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْكُم مِّدْرَارًا - 71:11
وه تم پر آسمان کو خوب برستا ہوا چھوڑ دے گا

وَيُمْدِدْكُم بِأَمْوَالٍ وَبَنِينَ وَيَجْعَل لَّكُمْ جَنَّاتٍ وَيَجْعَل لَّكُمْ أَنْهَارًا - 71:12
اور تمہیں خوب پے درپے مال اور اوﻻد میں ترقی دے گا اور تمہیں باغات دے گا اور تمہارے لیے نہریں نکال دے گا

  
کیا ہو گیا ہے تمہیں کہ: نہیں امید رکھتے تم اللہ سے بڑائی کی۔
  
سچ یہ ہے کہ:
استغفار کنجی ہے بخشش کی، دنیاوی کامیابیوں اور مشکلات و مسائل کے حل کی اور استغفار کنجی ہے اللہ پاک کے خزانوں کی۔


Share on Whatsapp





Sindh
Digital Readers



Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت