Posts

Showing posts with the label Opinion

عوام کی مشکلات کب اور کیسے حل ہونگی؟ وزیر اعظم ونسٹن چرچل

Image
  عوام کی مشکلات کب اور کیسے حل ہونگی ؟ وزیر اعظم ونسٹن چرچل   دوسری جنگ عظیم میں برطانیہ بُری طرح جنگ ہار رہا تھا اور جرمنی کے جہاز دن دہاڑے لندن اور اس کے مضافات میں جب چاہتے گھس آتے اور جہاں چاہتے بم گرا کر چلے جاتے، آخری دنوں میں قحط سالی کا سامنا قوم کو کرنا پڑ رہا تھا۔ ·       کھانے پینے کی اشیاء آمد و رفت تبدیل ہونے کی وجہ سے دکانوں سے ختم ہو رہی تھیں۔ ·       ہر چیز پر راشن بندی ہو رہی تھی، حتیٰ کہ بچوں کا دودھ تک راشن بندی کا شکار تھا۔ ·       پیٹرول اور گیس کے ذخائر بھی متاثر ہو چکے تھے ۔ ایسے نازک موقع پر لندن کے پڑھے لکھے لوگ اور دانشور، وفد کی شکل میں اس وقت کے وزیر اعظم ونسٹن چرچل سے ملے اور عوام کی مشکلات سے آگاہ کیا اور وزیر اعظم ونسٹن چرچل سے پوچھا کہ: ·       برطانیہ کا کیا مستقبل ہے ؟ ·       عوام کی مشکلات کب اور کیسے حل ہونگی ؟ وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے ان کے خیالات سننے کے بعد وفد سے پوچھا کہ: ·       کیا برطانیہ میں اسکول میں بچے پڑھنے جا رہے ہیں؟ وفد نے جواب دیا بیشک بچے تو اسکول باقاعدگی سے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم ونسٹن چرچل نے پوچھا

شادی پرانی یا نئی کیوں ہوتی ہے؟

Image
شادی شادی پرانی یا نئی نہیں ہوتی اس کو پرانہ یا نیا کرنے والا ہوتا ہے آپ کا روزگار یا انکم اگر آپ کا روزگار اچھا ہے تو آپ کی شادی کبھی بھی پرانی نہیں ہوگی۔ اور اگر آپ کا روزگار اچھا نہیں تو آپ کی شادی بہت جلد پرانی ہوجائے گی۔ اور اس کا فائدہ لینے والے ہوتے ہیں تیسرے لوگ۔ ۔۔۔ مسز فریحہ قاسمانی Share on  Whatsapp Digital  Sindh Smart People

کورونا، جاتے جاتے یہ کام کرتا جا....

Image
کورونا، جاتے جاتے یہ کام کرتا جا ہمیں یہ احساس کیوں نہیں ہے کہ: ·       ہر شخص ایک چلتا پھرتا ٹائم بم ہے۔ یہ گھر کیوں نہیں بیٹھتے؟ ·       اب تو حکومت نے لاک ڈاون بھی کر دیا ہے۔ ·       لوگوں کے ہاں کھانے کے لالے پڑے ہیں تو کوئی کب تک گھر بیٹھ کر موت سے بچے۔ ·       جس شخص کا ہر دن موت سے جدوجہد ہو اسے موت کا کیا ڈر ہو۔ کہتے ہیں کہ: ·       کورونا چلا بھی گیا تو دنیا کو بدل جائے گا۔ ·       کچھ پہلے سا نہیں رہے گا۔ ·       لوگوں کے رویے اور زندگی گزارنے کا زاویہ بدل جائے گا۔ ·       جینے کی قدر کا احساس ہو گا۔ ·       ہر دن آخری دن کی طرح جینے کی آرزو جنم لے گی۔ ·       بہت سے سسٹم زمین بوس ہوں گے۔ ·       بہت سے امیر اور طاقتور ممالک بھربھرا کر زمیں بوس ہو جائیں گے۔ بس کورونا، جاتے جاتے یہ کام کرتا جا: ·       یہ دیوار گراتا جا۔ ·       انسانی جان کو مقدم کرتا جا۔ ·       انسان کی انفرادی حیثیت کو منواتا جا۔ ·       ’لوگ کیا کہیں گے‘ کے ہجے اڑاتا جا۔ ·       امیر اور طاقتور کی بازی کو مات دیتا جا۔ ·       کمزور کو بالاتر کرتا جا۔ ·

آخر آج کی عورت چاہتی کیا ہے؟

Image
آخر آج کی عورت چاہتی کیا ہے؟ ’’ایک کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ‘‘ بالکل اسی طر ح سے ایک کامیاب عورت کے پیچھے ایک مرد کا ہاتھ ہوتا ہے۔ ذرا سوچیے! کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ خواتین جب اپنے حقوق کی بات کرتی ہیں تو وہ مردوں کے حقوق میں سے کچھ چھیننا چاہتی ہیں۔ خواتین ایسا ہرگز ہرگز نہیں چاہتیں۔ عورت چاہتی ہے کہ فقط وہ غصب شدہ حقوق اسے لوٹا دیے جائیں۔ وہ اختیار جو انہیں مذہب اور ملک کا آئین دونوں دیتے ہیں۔ خواتین برابری کا لفظ استعمال کرتی ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مردوں سے جسمانی برابری کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ برابر مواقع یعنی کہ ایک بیٹی کو پیدائش سے پہلے ہی مار نہ دیا جائے، اس کے پیدا ہونے پر بھی اتنی ہی خوشی منائی جائےجو کہ بیٹے کے پیدا ہونے پر۔ ·       بیٹی کو بھی اپنی مرضی کی تعلیم، چاہے وہ ملک میں ہو یا ملک سےباہر، حاصل کرنے کا حق ہو، پسند کی شادی کرنے کا اختیار ہو، جائیداد میں ترکہ ملے۔ ·       شادی کے بعد بھی اپنی منشا سے کام کرنے یا نہ کرنے کی آزادی ہو۔ ·       خاوند کے ساتھ فیصلوں میں شراکت داری ہو۔ ·

میرے پاس تیزاب ہے ۔۔۔

Image
میرے پاس تیزاب ہے ۔۔۔ میری محبت، میری مرضی جوانی کا ایک قصہ لڑکی بہت حسین تھی اِس لیے ڈینگے کو لفٹ نہیں کرواتی تھی، ڈینگے نے اُس کی بہت منتیں کی، شادی کے پیغامات بھیجے مگر لڑکی نہیں مانی، کہتی تھی میری مرضی، جس سے چاہوں گی شادی کروں گی۔ ڈینگے سے یہ بات برداشت نہیں ہوئی، بھلا اُس کی غیرت کیسے یہ گوارا کرتی کہ اُس کی محبت کسی اور کی ہو جائے۔ کرنا خدا کا یہ ہوا کہ اُس لڑکی کی بات پکی ہو گئی، ایک دن وہ گھر سے خریداری کی غرض سے نکلی تو ڈینگے نے اُس کا راستہ روک لیا اور اپنی سچی محبت کا واسطہ دیا کہ شادی سے انکار کرکے اُس کے ساتھ بھاگ جائے۔ مگر لڑکی نہ مانی ۔۔۔ ڈینگے کو غصہ آ گیا، اُس کے ہاتھ میں تیزاب کی بوتل تھی، اُس نے بوتل کا ڈھکن کھولا اور لڑکی پر تیزاب الٹ دیا۔۔۔ لڑکی کا سارا چہرہ جھلس گیا۔ اس کے بعد لڑکی کی شادی ختم ہو گئی اور لڑکی اب تک کنواری ہے۔ ڈینگے کہتا ہے کہ: اگر وہ میری نہیں بن سکی تو کسی اور کی بھی نہیں بنی، میری محبت میری مرضی۔ Share on  WhatsApp Digital  Sindh Smart People

میری وائے فائے، میری مرضی

Image
اگر میری مرضی نہیں ہوگی  تو کس کی مرضی ہوگی۔۔۔۔ میری وائے فائے، میری مرضی میرا موبائل، میری مرضی میرا جسم، میری مرضی میری زبان، میری مرضی آپ کا جسم، آپ کی مرضی آپ کی زبان، آپ کی مرضی میرا گھر، میری جنت میرا گھر، میری مرضی میری بیوی، میری مرضی میرا شوہر، میری مرضی میری ماں، میری مرضی میرا باپ، میری مرضی میرا شہر، میری مرضی میرا شہر، میری جنت میرا کچرا، میرا شہر میری گندگی، میرا شہر میری تھوک، میرا شہر میرا کُتا، میری مرضی میری زندگی، میری مرضی میری گاڑی، میری مرضی میرا روڈ، میری مرضی میری آفس، میری مرضی میرا نوکر، میری مرضی میرا غلام، میری مرضی میری دکان، میری مرضی میرا کاروبار، میری مرضی میری مہنگائی، میری مرضی میری نوکری، میری مرضی میری ملاوٹ، میری مرضی میری حکومت، میری مرضی میرا لیڈر، میری مرضی میرا قانون، میری مرضی میری آزادی، میری مرضی میری عوام، میری مرضی میری جہالت، میری مرضی میری مافیا، میری مرضی ۔۔۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ Share on WhatsApp Digital Sindh Smart People