Posts

عورتیں کیا کرتی ہیں؟

Image
عورتیں کیا کرتی ہیں؟ پنڈت نہرو ( 1948 ء)   پنڈت نہرو نے کہا کہ عورتیں کیا کرتی ہیں۔ بتایا گیا کہ: گھروں کا کام۔ نہرو نے کہا: ان کو کوئی ہنر نہیں آتا انہیں جھاڑو بنانا سکھائیں اور آرڈر کر دیں کہ انڈیا کے سارے دفتروں میں ان کے علاقے کی عورتوں کی بنائی ہوئی جھاڑو استعمال ہوگی۔ دو سال بعد عورتوں کو کاغذ بنانا سکھایا گیا اور صدر، وزیراعظم کے دفاتر میں صرف عورتوں کے بنائے ہوئے کاغذ کا استعمال لازمی ٹھہرا یا گیا ۔   ·       کرک اور ڈی آئی خان کے علاوہ کئی علاقوں میں سارے مصلے اور چٹائیاں گھروں میں عورتیں بناتی ہیں۔   ·       سوات کے ایک گائوں میں ایک خاندان اور اب پورا گائوں کھڈی پہ گرم چادریں بناتے ہیں۔   ·       تھر میں پورے خاندان کھڈی پر کام کرتے ہیں۔   ·       ساری دنیا اس وقت ہربل دوائوں کی جانب جا رہی ہے۔ ہر ملک میں ادرک، ہلدی اور لہسن کے کپسول ملتے ہیں۔ یہ چیزیں ہمارے ملک میں آنے بھائو ملتی ہیں۔ دیسی دوائیں بنانے کے طریقے دیہات میں عورتوں کو سکھائے جائیں۔   ·       چین، ویتنام، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی طرز پر کرافٹ ویلیج بنانا پڑیں گے، پاکستان

بد سلوک

Image
بد سلوک باس / ڈائریکٹر / مینجر   اگر آپ کا باس / مینجر / ڈائریکٹر یہ ہر وقت جاننا چاہتا ہے کہ: ·       آپ کیا کر رہے ہیں۔ ·       کس کے ساتھ کس کام میں مصروف ہیں۔ ·       ہر آدھی گھنٹے کے بعد آپ سے رپورٹ طلب کر رہا ہے۔ ·       اگر آپ اس کی مرضی نہ کریں تو وہ غصے میں آ جاتا ہے۔ ·       ہر وقت آپ کو ہدایات دیتا رہتا ہے تاکہ آپ عین وہی کریں جو آپ کا باس چاہتا ہے۔   تو اس بات کا امکان ہے کہ آپ کا باس یا مینجر یا ڈائریکٹر بدسلوک ہے اور آپ کی زندگی کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔ اس طرح کے باس یا مینجر یا ڈائریکٹر کو آپ کرونا باس کی کیٹگری میں شامل کردیں، کیونکہ کرونا آپ کو جان سے ماردیتا ہے اور بدسلوک باس آپ کی عزت و نفس کے ساتھ کھیلتا ہے۔   source: Social Media Digital  Sindh Smart People

کرونا – کانفیوژن اور تاخیر

Image
کرونا – کانفیوژن اور تاخیر   1.      لیڈرشپ جو فوری فیصلے اور سمت کا تعین کرے۔ 2.      ادارے جو ڈیلیور کریں۔ 3.      افرادی قوت جو احکامات کا نفاذ کرے۔ 4.      عوامی شعور جو ریاست سے مکمل طور پر تعاون کرے۔ جن قوموں کو یہ چاروں چیزیں میسر ہیں وہ کورونا پر کم سے کم نقصان کے ساتھ جلد قابو پا رہی ہیں۔ جہاں پر ہماری طرح کا فقدان ہو وہاں پر کنفیوژن اور تاخیر کا ہی راج ہوتا ہے۔ Digital Sindh Smart People

ہٹا کٹا مزدور سونے کی کان

Image
ہٹا کٹا مزدور سونے کی کان مزدوروں کو یہ اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے کہ: ·       مزدور صرف اُس وقت تک زندہ رہ سکتا ہے جب تک وہ کام کر سکتا ہے۔ ·       مزدور صرف اُس وقت تک کام کر سکتا ہے جب تک مزدور کی مزدوری سرمائے میں اضافے کا باعث بن سکے۔ مزدور ایک جنس کی طرح ہیں، جیسے تجارت میں استعمال ہونے والی کوئی بھی دوسری شے، اور یوں وہ سرمایہ دارانہ رقابت اور بازار کے اتار چڑھاؤ کے نتیجے میں برپا ہونے والے حوادث کا شکار ہو سکتے ہیں۔ کارل مارکس - فریڈرک اینگلز صنعتکار یہ صنعتکار مزدوروں کا خون چوستے دکھائی دیتے ہیں۔ تاجر کا روپ دھارتے ہیں اور مہنگائی کا بازار گرم کر کے لوگوں کو خود کشیوں پر مجبور کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ یہ بہروپیے قوم کو لسانی اور مذہبی منافرتوں کا شکار بھی بناتے ہیں۔ Share on  Whatsapp Digital Sindh Smart People

کروڑوں روپے قرضے لے کر گھر بنانا دانشمندی نہیں ۔۔۔۔

Image
کتنے لوگ ہیں جو : ·       پیٹ کاٹ کر۔۔۔۔ ·       تنگدستی میں گزارا کرکے۔۔۔۔ ·       ایک ایک پیسہ جوڑ کر۔۔۔ ·       لون اور قرضوں کے بے انتہا بوجھ تلے دب کر ۔۔۔ اپنا ذاتی گھر بنا پاتے ہیں۔ لیکن اس کے باوجود: وہ ماہانہ اخراجات کے حوالے سے مشکلات کا شکار رہتے ہیں کیونکہ ظاہر ہے، گھر آپ کو کما کر نہیں دے سکتا۔ یاد رکھیے: ·       گھر سے پہلے، اپنی آمدنی بڑھانے کی فکر کیجیے۔ ۔۔۔ ·       آمدنی کے ذرائع داؤ پر لگا کر ۔۔۔۔ ·       کڑوڑوں روپے قرضے لے کر گھر بنانا دانشمندی نہیں۔ پیسہ، پیسے کو کھینچتا ہے۔ مغرب میں گھر بنانے کو اب بیوقوفی سمجھا جاتا ہے۔ وہ کڑوڑوں روپے گھر میں پھنسا کر رکھنے کے مخالف ہیں۔ گھر اس پیسے سے بناتے ہیں جو "زیادہ ( Extra )" ہو اور ماہانہ آمدنی کا اچھا حساب کتاب چل رہا ہو۔ اس سوچ سے باہر آئیے کہ:   "اپنا گھر ہونا چاہیے" اس سے کہیں زیادہ اہم ہے کہ: "اچھی (ماہانہ/سالانہ) آمدنی ہونی چاہیے" کیونکہ: آپ اور آپ کے خاندان کو آمدنی نے پالنا ہے، گھر نے نہیں ۔۔۔ اپنا گھر ضرور بنائیے لیکن ۔۔۔۔

بلین ٹری پراجیکٹ میں فوری طور پر بھرتیاں

Image
بلین ٹری پراجیکٹ میں فوری طور پر بھرتیاں ماحولیاتی تحفظ کے اس منصوبے کو مکمل کرنے کے لیے لاکھوں افراد کی ضرورت ہے اس لیے حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا بحران سے بے روزگار ہونے والے افراد کو اس منصوبے کا فائدہ پہنچایا جائے۔ وفاقی وزارت برائے موسمیاتی تبدیلی کے تحت چلنے والے بلین ٹری پراجیکٹ کے ڈائریکٹر سلمان خان نے بتایا کہ: ·       کورونا وائرس کے نتیجے میں بے روزگار ہونے والے افراد کو نوکریاں فراہم کرنے کے لیے تمام صوبوں کو ہدایات جاری۔۔۔ ·       ابتدائی طور پر کورونا سے متاثرہ ایسے ڈیڑھ لاکھ  افراد شامل کیے جائیں گے جن کی آمدن پندرہ ہزارروپے تک تھی۔ ·       بیرون ملک سے بیروزگار ہو کر وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو اس پراجیکٹ میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔ ·       ایک ارب ڈالر کی لاگت سے شروع کیا جانے والا بلین ٹری پراجیکٹ صرف دس ارب درخت لگانے کا منصوبہ نہیں ہے بلکہ اس میں جنگلی حیات کے تحفظ اور سروے  اور کم از کم سات نیشنل پارکس بنانے کے  منصوبے بھی شامل ہیں۔ ·       شہروں میں بھی کلین اینڈ گرین پراجیکٹس شروع کیے جائیں گے اور وزیراعظم کے ’ک

استغفار کنجی ہے، اللہ پاک کے خزانوں کی۔

Image
استغفار استغفار کنجی ہے، اللہ پاک کے خزانوں کی۔ ·        ایک شخص آیا اور حضرت علیؓ سے کہا: بہت گناہ گار ہوں۔ کیا کروں کہ گناہ معاف ہو جائیں۔ حضرت علیؓ نے فرمایا: ’’استغفار کرو‘‘ اس نے سنا، سمجھا اور مطمئن ہو کر چلا گیا۔ ·        ایک اور  شخص آیا اور   حضرت علیؓ سے کہا: مفلسی اور غربت بہت ہے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا: ’’استغفار کرو‘‘ ۔ وہ سن کے واپس لوٹ گیا۔ ·        ایک اور  شخص آیا اور   حضرت علیؓ سے کہا: اولاد نہیں ہے۔ حضرت علیؓ نے فرمایا: ’’استغفار کرو‘‘۔ وہ مطمئن ہو کر چلا گیا۔ ·        ایک اور  شخص آیا اور   حضرت علیؓ سے کہا: بڑی مشقت سے باغ لگایا تھا اس پر دن رات محنت کی، باغ خوب سرسبز ہوا اور خوب پھل لگا۔ پھر بادِ سموم چلی اور باغ مرجھا گیا، پھل برباد ہو گیا۔ حضرت علیؓ نے فرمایا: ’’استغفار کرو۔ اللہ پھل دے گا‘‘۔ وہ بھی سن کر رخصت ہو گیا۔ ·        ایک اور  شخص آیا اور   حضرت علیؓ سے کہا: ہم گائوں والوں نے بڑی محنت سے نہر کھودی تھی۔ وہ اچانک خشک ہو گئی ہے۔ کیا کریں؟ حضرت علیؓ نے فرمایا: ’’استغفار کرو‘‘ وہ ابھی نکلا ہی تھا