آخر آج کی عورت چاہتی کیا ہے؟

آخر آج کی عورت چاہتی کیا ہے؟ ’’ایک کامیاب مرد کے پیچھے ایک عورت کا ہاتھ ہوتا ہے ‘‘ بالکل اسی طر ح سے ایک کامیاب عورت کے پیچھے ایک مرد کا ہاتھ ہوتا ہے۔ ذرا سوچیے! کچھ لوگ سمجھتے ہیں کہ خواتین جب اپنے حقوق کی بات کرتی ہیں تو وہ مردوں کے حقوق میں سے کچھ چھیننا چاہتی ہیں۔ خواتین ایسا ہرگز ہرگز نہیں چاہتیں۔ عورت چاہتی ہے کہ فقط وہ غصب شدہ حقوق اسے لوٹا دیے جائیں۔ وہ اختیار جو انہیں مذہب اور ملک کا آئین دونوں دیتے ہیں۔ خواتین برابری کا لفظ استعمال کرتی ہیں تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ مردوں سے جسمانی برابری کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ برابر مواقع یعنی کہ ایک بیٹی کو پیدائش سے پہلے ہی مار نہ دیا جائے، اس کے پیدا ہونے پر بھی اتنی ہی خوشی منائی جائےجو کہ بیٹے کے پیدا ہونے پر۔ · بیٹی کو بھی اپنی مرضی کی تعلیم، چاہے وہ ملک میں ہو یا ملک سےباہر، حاصل کرنے کا حق ہو، پسند کی شادی کرنے کا اختیار ہو، جائیداد میں ترکہ ملے۔ · شادی کے بعد بھی اپنی منشا سے کام کرنے یا نہ کرنے کی آزادی ہو۔ · ...