لمبی اور صحت مند زندگی کا راز


لمبی اور صحت مند زندگی کا راز

·      وقت کی پابندی، جب تک آپ وقت کو کنٹرول نہیں کرتے، آپ اس وقت تک صحت مند نہیں ہو سکتے۔
·      وزن کا صحت سے گہرا تعلق ہے، آپ کا وزن جتنا بڑھتا جاتا ہے، آپ اتنا اپنی قبر کے قریب ہوتے جاتے ہیں۔
·      ہم مزاج لوگوں کو دوست بنائیں، چڑچڑے، بدتہذیب، نمائشی اور نالائق لوگوں سے پرہیز کریں۔
·      سگریٹ اور شراب سے پرہیز۔
·      زندہ رہنے کے لیے کھانا کھائیں، کھانا کھانے کے لیے زندہ نہیں رہیں۔
·      زندگی کا کوئی نہ کوئی مقصد ہونا چاہیے، بے مقصد لوگ زمین پر بوجھ ہوتے ہیں، زمین انھیں جلد اتار دیتی ہے۔
·      تجربہ کار لوگوں سے تجربے کی باتیں سیکھتے رہا کریں، علم بھی انسان کو رواں اور صحت مند رکھتا ہے۔
·      رمضان کے سارے روزے بھی رکھیں اور عام دنوں میں بھی ہر مہینے دو چار روزے رکھیں۔
·      نمک، چینی، مسالے، تلی ہوئی اشیاء اور گھی کم استعمال کریں۔
·      اچھی صحت کے لیے ہفتے میں کم از کم تین مرتبہ مچھلی کھانی چاہیے ۔
·      پریشانی، دکھ اور غم انسان کو جلد بوڑھا کر دیتے ہیں، پریشان ہونے کی بجائے ہمیشہ اپنی پریشانی کا حل تلاش کریں، حل نکل آئے تو ٹھیک ورنہ اللہ کی رضا سمجھ کر صبر کر لیں۔
·      انسان کو اچھے اور ہم مزاج لوگوں کی کمپنی ہمیشہ انرجی دیتی ہے۔
·      دوستوں سے محروم تنہائی پسند لوگ جلدی قبرستان پہنچ جاتے ہیں۔
·      اللہ کی نعمتوں پر شکر ادا کرتے رہیں تو بھی آپ صحت مند رہتے ہیں۔
·      امید انرجی ہوتی ہے اور یہ شکر سے جنم لیتی ہے۔
·      مایوس اور ناشکرے لوگ ہمیشہ بیمار اور جلدی قبرستان پہنچ جاتے ہیں۔
·      آپ اگر دن کا ایک حصہ بچوں اور ان کے بچوں میں گزارتے ہیں تو بھی آپ جوان اور صحت مند رہتے ہیں، پوری زندگی فیملی میں رہیں، فیملی کو دور جانے نہ دیں اور نہ خود ان سے دور ہو، ہمیشہ چاق وچوبند رہیں گے۔
·      کم سے کم ریڈیو سنیں اور کم سے کم ٹی وی دیکھیں آپ صحت مند رہیں گے۔
·      جلدی سوئیں اور جلدی جاگیں، کم از کم نو دس گھنٹے نیند لیں، آپ کی جسمانی بیٹریاں چارج رہیں گی۔
·      فطرت کے قریب رہیں، جنگلوں میں نکل جائیں، جھیلوں اور دریائوں کے ساتھ واک کریں اور برف میں چلیں۔
·      روز چند منٹوں کے لیے خاموش بیٹھ جائیں، نہ کسی سے بات کریں اور نہ کسی کی سنیں، یہ مراقبہ بھی آپ کو صحت مند بنا دے گا۔

Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت