مُکھی ہاؤس میوزیم حیدرآباد سندھ

شاندار فنِ تعمیر کا شاہکار نمونہ · مُکھی ہاؤس – مُکھی محل – مُکھی ہاؤس میوزیم · مُکھی محل جیٹھا نند مکھی بِن پرتم داس (1833ء-1927ء)نے 1920ء میں اپنی خواہش اور پسند کے عین مطابق تعمیر کروایا۔ · جیٹھانند مُکھی اس زمانے میں حیدرآباد کی شہری انتظامیہ کے سربراہ تھے۔ شہر کے کافی انتظامی معاملات ان کے سپرد تھے۔ · مکھی ہاؤس سے تھوڑے سے فاصلے پر مُکھی باغ بھی تھا مگر اب اس باغ کے کوئی آثار دکھائی نہیں دیتے، یہاں پر اب گنجان آبادی ہے۔ · اس شاہکار گھر کی تعمیر کے 7 برس بعد جیٹھانند مکھی 1927ء میں اس دنیا سے چل بسے اور یہ شاندار محل نما گھر ان کی بیوہ اور دو بیٹوں کے نام ہوگیا ۔ · وقت اور حالات کبھی ایک جیسے نہیں رہتے، وقت کے بہتے دریا کا رُخ کبھی انسان کے حق میں تو کبھی اس کے خلاف ہوجاتا ہے۔ · مُ...