کروڑ پتی بننا قسمت کا کھیل نہیں

اگر آپ سمجھتے ہیں کہ کروڑ پتی بننا قسمت کا کھیل ہے تو پھر آپ کبھی بھی کروڑ پتی یا ارب پتی نہیں بن سکتے۔ کیا یہ وارن بفیٹ کی خوش قسمتی تھی کہ: · وارن بفیٹ نے سرمایہ کاری کے درجنوں بہترین اور ذہانت مندانہ فیصلے کیے، جن کے باعث وہ دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہوگئے؟ کیا یہ بل گیٹس کی خوش قسمتی تھی کہ: · بل گیٹس نے مائیکروسافٹ کے آئیڈیا کو عملی جامہ پہنایا اور دنیا کے امیر ترین افراد میں شامل ہوگئے؟ کیا یہ جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص کی خوش قسمتی تھی کہ: · جیف بیزوز کو کیا قسمت نے ایمازون لانچ کرنے کا کہا، جو بعد میں دنیا کی سب سے بڑی ای کامرس کمپنی بن گئی؟ دنیا کے ان تینوں امیر ترین افراد کی زندگیوں پر نظر دوڑانے سے اندازہ ہوتا ہے کہ تینوں میں کچھ کام کرنے کی صلاحیت تھی۔ · ان کے پاس کام کرنے کے لیے تھوڑا بہت سرمایہ بھی تھا۔ · ان کے ذہن میں ایک پراڈکٹ بھی تھی۔ · ...