ریبیز کیا ہے؟
ریبیز کیا ہے؟ ریبیز ایک وائرس ہے جو کہ پالتو اور جنگلی جانوروں باالخصوص کتوں کے کاٹنے سے انسانوں میں منتقل ہو کر سنٹرل نروس سسٹم کو تباہ کر دیتا ہے اگر بروقت علاج نہ کرایا جائے تو دماغ کام کرنا چھوڑ دیتا ہے اور متاثرہ فرد کی موت ہو جاتی ہے۔ کتے کے علاوہ یہ بندر، بلی، گیدڑ، لومڑی اور چمگادڑ کے کاٹنے سے بھی انسان کے جسم میں منتقل ہوسکتا ہے۔ یہ ایک سے دوسرے فرد کو منتقل ہونے والا مرض ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق: · ہر کتے کے کاٹنے سے ریبیز نہیں ہوتا اگر کتا کاٹ لے تو فوری طور پر معائنہ کریں کہ معمولی خراش ہے یا پھر کتے کے دانت گوشت تک پہنچ گئے ہیں۔ · کتا کاٹ لے تو خود سے ٹوٹکے نہ استعمال کریں بلکہ فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس جا کر ریبیز ویکسین لگوائیں تاکہ اس کے اثرات سے بچا جاسکے۔ · اگر ہسپتال دور ہے تو فوی طور پر متاثرہ حصے کو پانی سے دھوئیں یہ اس لیے ضروری ہے کے کتے کے دانتوں سے منتقل ہونے والے جراثیم ختم ہوسکیں، پھر فوری طور پر پٹی باند لی جائے۔ · ...