ٹڈی دل کیا ہے؟


ٹڈی دل (locust) کیا ہے؟
ٹڈیاں مختلف قسم کی ہوتی ہیں بعض بڑی ہوتی ہیں اور بعض چھوٹی اور بعض سرخ رنگ کی ہوتی ہیں اور بعض زرد رنگ کی اور جبکہ بعض سفید رنگ کی بھی ہوتی ہیں، ٹڈی کی چھ ٹانگیں ہوتی ہیں دو سینے میں دو بیچ میں اور دو آخر میں۔
·       ٹڈی دل ایک ہجرت کرنے والا کیڑا ہے جس کے پوری دنیا میں 20 اسپیشیز پائے جاتے ہیں۔
·       صرف 3 عدد ٹڈی دل مل کر چند ہفتوں میں لاکھوں کا جھنڈ بنا سکتے ہیں۔
·       ایک بالغ ٹڈی 8 سے 10 ہفتے تک زندہ رہ سکتا ہے۔
·       2 ہفتوں کے اندر ہی انڈوں سے بچے نکل آتے ہیں۔
·       اگر موسم اور ہوا موافق ہو تو ٹڈی 3000 کلومیٹر تک سفر کر سکتی ہیں۔
·       یہ زمین اور سمندر دونوں راستوں سے گزر سکتی ہیں۔
·       ایک جھنڈ میں کروڑوں کی تعداد میں ٹڈیاں ہو سکتی ہیں۔
·       ٹڈی 2 کلومیٹر اونچائی تک اڑ سکتی ہیں۔
·       ایک جھنڈ سینکڑوں مربع کیلومیٹر تک پھیلا ہو سکتا ہے۔
·       ٹڈی ایک دن میں اپنے وزن کے برابر کھانا کھا سکتی ہے۔
·       ٹڈی دن کو سفر اور رات کو آرام کرتی ہیں پھر بھی براستہ سمندر یہ 10 دن تک سفر کرسکتے ہیں، اصل میں یہ پانی پر اترتی ہیں، جب پہلا جھنڈ پانی میں اُترتا ہے تو وہ ڈوب کے مر جاتے ہیں اور ان کے مردہ جسم سمندر میں تیرنے لگتے ہیں اور بعد میں اترنے والے انہی مردہ ٹڈیوں پر بیٹھ جاتے ہیں۔

اس جانور کے انڈے دینے کا طریقہ عجیب ہوتا ہے جب انڈے دینے کا ارادہ کرتی ہے تو ایسی سخت اور بنجر زمین کا انتخاب کر تی ہے، پھر اس زمین پر دم سے اپنے انڈے کے بقدر 4 انچ تک گہرا سوراخ کرتی ہے جس میں وہ انڈا دیتی ہے نیز وہیں رکھے رکھے زمین کی گرمی سے بچہ پیدا ہوجاتا ہے۔
اس کے لائف سائیکل کو incomplete metamorphosis کہتے ہیں جس میں Egg, nymph ,adult اسٹیجیز شامل ہیں۔

ہر مادہ ٹڈی 5 سے 7 دن کے وقفے سے 1 سے 5 پوڈز دے سکتی ہے، ہر پوڈ میں 30 سے 50 تک انڈے ہوتے ہیں، ٹڈی کے 5 moulting stages ہوتے ہیں، پانچویں اسٹیج کو fledging کہتے ہیں۔

Fledging
کے بعد بھی ٹڈی اڑ نہیں سکتی اس دوران وہ مزید 2 ہفتوں تک خوب کھاتی ہے اور اپنے جسم کو مضبوط کرتی ہے اسی دوران اس کے پر نکلتے ہیں اور وہ sexually mature ہو جاتی ہے۔

قدرتی کنٹرول
·       بہت ہی سخت اور خشک سردی کا موسم ان کو ختم کر سکتا ہے۔
·       میچور ہونے سے پہلے اگر خوب بارش ہو جائے تو تب بھی یہ ختم ہو سکتے ہیں۔
·       پرندے، رینگنے والے جانور اور بھڑ، ٹڈیاں کھاتے ہیں جس سے قدرتی کنٹرول میں مدد ملتی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

وطن جي حب

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

محنت ۾ عظمت