Posts

Showing posts from January, 2024

Edward Mordake (Mordrake / Mordec) - A man with two faces.

Image
  دو چہروں والا شخص۔ ایڈورڈ مورڈیک کیا آ پ ١٩ ویں صدی کا دو چہروں والے شخص کے بارے جانتے ہیں؟ جس نے اپنے دوسرے چہرے کی وجہ سے 23 سال کی عمر میں خودکشی کرلی تھی۔ دنیا میں عجیب الخلقت انسانوں کی کئی کہانیاں مشہور ہیں۔ انہیں میں سے ایک پر اسرار کہانی ایڈورڈ مورڈریک کی ہے جس کے سر کی اگلی اور پچھلی دونوں طرف چہرے تھے اور اگرچہ عقبی جانب والا چہرہ بولتا نہیں تھا لیکن سرگوشیاں اور آنکھوں سے اشارے ضرور کرتا تھا۔ کہا جاتا ہے کہ  ایڈورڈ برطانیہ کے ایک نواب خاندان میں پیدا ہوا اور اگرچہ وہ سامنے سے دیکھنے پر بہت خوش شکل نظرآتا تھا لیکن اس کے سر کے پچھلی طرف والا چہرہ بہت بدشکل تھا۔ اس کا ایک چہرہ اس کے سر کے پیچھے تھا لیکن یہ سر کے پیچھے والا چہرہ نہ کھاتا تھا نہ پیتا تھا۔ یہ صرف روتا اور ہنستا تھا۔ ایڈورڈ نے کافی دفعہ ڈاکٹروں سے گزارش کی کہ میرے سر کے پچھلی جانب والا چہرہ آپریشن کرکے ہٹا دیں یہ رات کومجھے سونے نہیں دیتا یہ رات کو خوفناک قسم کی سرگوشیاں کرتا ہے۔ لیکن ڈاکٹرز نے یہ آپریشن کرنے کا رسک نہ لیا۔ کیونکہ اس آپریشن میں اس کی جان بھی جا سکتی تھی۔ جیسے جیسے وہ جوان ہوتا گیا اس ...