حکومت اب سرکاری اسکول اور کالج نہیں چلا سکتی - جاوید چوہدری
· حکومت اب سرکاری اسکول اور کالج نہیں چلا سکتی، ہمارا سرکاری سلیبس، سرکاری استاد، اسکولوں کی سرکاری عمارتیں اور سرکاری سوچ پرانی ہو چکی ہے۔ · ہمارے سرکاری اسکول روایتی لحاظ سے 1960ء کی دہائی سے آگے نہیں نکل سکے جب کہ زمانہ بل گیٹس اور سیٹو جابز کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ · ہم دنیا بھر سے سالانہ پانچ ارب ڈالر لے لیں تو بھی ہم ملک کے تمام سرکاری اسکولوں کو یہ سہولتیں فراہم نہیں کر سکتے۔ حکومت کو چاہیے کہ: · فوری طور پر پرائمری سے یونیورسٹی تک تمام تعلیم پرائیویٹائز کر دے۔ · ملک میں پانچ ہزار تعلیمی کمپنیاں بنائی جائیں۔ · تعلیمی کمپنیاں ہر محلے میں، ہر گائوں میں یا پھر ہر اس علاقے میں جہاں پانچ سو بچے موجود ہیں وہاں اسکول کھولیں۔ · حکومت سرکاری اساتذہ کو پرائیویٹ اسکولوں میں شفٹ کر سکتی ہے جس سے اساتذہ کی نوکریاں بھی بچ جائیں گی۔ · حکومت اس فنڈ سے دیہاتی علاقوں میں کام کرنے والے اساتذہ کو مکان بنوا کر دے اور انھیں دو، دو ایکڑ مفت زمین بھی دے یوں استاد خوشی سے شہروں سے دیہات میں چلے جائیں گے۔ · یونیورسٹی کو