آم کی قومی برآمدات
سیزن ختم ہونے تک برآمدات ایک لاکھ 20ہزار ٹن تک بڑھ جائیں گی۔ بزنس مین پینل کے سیکرٹری جنرل اور وفاق ہائے صنعت و تجارت پاکستان ( FPCCI ) کی قائمہ کمیٹی برائے ہارٹی کلچر ایکسپورٹ کے مطابق چیئرمین چوہدری احمد جواد نے کہا ہے کہ: · گزشتہ سال 80 ہزار ٹن آم برآمد کیا گیا تھا تاہم رواں سال آم کے برآمدی سیزن میں برآمدات ایک لاکھ ٹن سے بڑھ چکی ہیں اور ت وقع ہے کہ ستمبر 2019ء کے اختتام پر جب آم کا برآمدی سیزن ختم ہو گا تو برآمدات ایک لاکھ 20 ہزار ٹن تک پہنچ جائیں گی۔ · ان برآمدات میں ایران اور افغانستان وغیرہ کو کی جانے والی غیر سرکاری برآمدات شامل نہیں ہیں۔ · مالی سال 2011-12ء کے دوران آم کی برآمدات ایک لاکھ ٹن سے زائد رہی تھیں جس کے بعد برآمدات میں کمی کا رحجان رہا ہے۔ · 8 سال کے بعد آم کی برآمدات کا حجم ایک لاکھ ٹن سے بڑھنا حوصلہ افزا ہے۔