قانون فطرت
اگر کھیت میں دانہ نہ ڈالا جائے تو قدرت اسے
گھاس پھوس سے بھر دیتی ہے۔ اسی طرح اگر دماغ کو اچھی فکروں سے نہ بھرا جائے تو کج
فکری اسے اپنا مسکن بنا لیتی ہے۔
جس کے پاس جو کچھ ہوتا ہے وہی بانٹتا ہے۔
·
خوش انسان خوشی بانٹتا ہے۔
·
غمزدہ انسان غم بانٹتا ہے۔
·
عالم علم بانٹتا ہے۔
·
مذہبی اور دیندار انسان دین بانٹتا ہے۔
·
خوف زدہ انسان خوف بانٹتا ہے۔
ہضم کرنا سیکھیں!
آپ
کو زندگی سے جو کچھ بھی حاصل ہو اسے ہضم کرنا سیکھیں! اس لۓ کہ کھانا ہضم نہ ہونے کی
صورت میں بیماریاں پیدا ہوتی ہیں اور بڑھتی رہتی ہیں۔
·
مال وثروت نہ ہضم ہونے کی صورت میں ریاکاری بڑھتی
ہے۔
·
بات نہ ہضم ہونے پر چغلی بڑھتی ہے۔
·
تعریف نہ ہضم ہونے کی صورت میں غرور میں اضافہ
ہوتا ہے۔
·
مذمت کے ہضم نہ ہونے کی وجہ سے دشمنی بڑھتی ہے۔
·
غم ہضم نہ ہونے کی صورت میں مایوسی بڑھتی ہے۔
·
اقتدار اور طاقت نہ ہضم ہونے کی صورت میں خطرات
میں اضافہ ہوتا ہے۔
·
آرام نہ ہضم ہونے کی صورت میں گناہوں میں اضافہ
ہوتا ہے۔
Comments
Post a Comment