🚀 پاکستان اب داخل ہو رہا ہے ایک نئے دور میں — 5G ٹیکنالوجی کے ساتھ! یہ جدید ٹیلی کام انقلاب نہ صرف رفتار بڑھائے گا بلکہ صنعتوں کو بدل دے گا، کاروبار کو طاقت دے گا اور لوگوں کو پہلے سے زیادہ قریب لائے گا۔ 🌐✨
📱 سوچیں: بجلی کی رفتار سے ڈاؤن لوڈز، بغیر رُکے گیمنگ، اور حقیقی وقت میں رابطہ — سب کچھ 5G کے ذریعے ممکن ہوگا۔ پاکستان کا ڈیجیٹل مستقبل روشن ہے!
قارئین!
پاکستان میں ٹیلی کام ٹیکنالوجی کی فرسٹ جنریشن 1G کو 1980 میں متعارف کرایا گیا جبکہ
1990ء میں 2G،
2013ء میں 3G،
2014ء میں 4G اور
2026 میں 5G اسپکٹرم متعارف کرائی گئی۔
ماضی میں لوگ 2G اور 3G ٹیکنالوجی استعمال کرتے تھے، پھر 4G آئی جس نے انٹرنیٹ کی رفتار بہتر بنادی اور اب دنیا کے کئی ممالک میں موبائل نیٹ ورک ففتھ جنریشن 5G ٹیکنالوجی متعارف کرائی جاچکی ہے جو ہمارے ٹیلی کام سیکٹر کی گنجائش کو 3 گنا بڑھا دے گی۔
5G کی رفتار موجودہ موبائل نیٹ ورک (4G) کے مقابلے میں 14 سے 15 گنا تیز ہے جسکی مدد سے بڑی فائلیں چند سیکنڈ میں ڈائون لوڈ کی جاسکتی ہیں اور اس سے آن لائن کام نہایت آسان اور تیز ہوجاتا ہے۔
5G ٹیکنالوجی سے اسمارٹ سٹیز، خود کار گاڑیاں (ٹیسلا)، روبوٹس، بلاک چین اور تیز انٹرنیٹ سروس کو فروغ ملے گا۔
5G سروس تیز رفتار رابطے، مصنوعی ذہانت (AI) اور کلائوڈ کمپیوٹنگ جیسی جدید ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے اور صحت، تعلیم، زراعت، صنعت اور ٹیلی میڈیسن کے شعبوں کو ہائی ٹیک بنانے میں مدد دے گی۔
اب تک پاکستان میں 4G ٹیکنالوجی سے صرف 274 میگاہرٹز اسپکٹرم گنجائش دستیاب تھی اور پاکستان کو دنیا میں کم ترین اسپکٹرم رکھنے والے ممالک میں شمار کیا جاتا تھا لیکن اب 5G اسپکٹرم ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے بعد پاکستان کم ترین سطح سے 2600 میگاہرٹز کی درمیانی گنجائش والے ممالک میں شامل ہوگیا ہے۔
5G ٹیکنالوجی کا سائبر نیشنل سیکورٹی میں بھی اہم کردار ہے، گزشتہ سال معرکہ حق میں ایک بڑا حصہ سائبر وار کا تھا جو پاکستان نے جیتی۔
دنیا کے 10 بڑے 5G استعمال کرنے والے ممالک میں پہلے نمبر پر چین، دوسرے پر امریکہ، تیسرے پر جاپان، چوتھے پر جنوبی کوریا، پانچویں پر بھارت، چھٹے پر جرمنی، ساتویں پر برطانیہ، آٹھویں پر فرانس، نویں پر یو اے ای اور دسویں پرسعودی عرب ہے۔
پاکستان ان ممالک کو جوائن کرنے والا نیا ملک ہے۔
اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ اکانومی میں دنیا میں بھارت پہلے نمبر اور پاکستان نویں نمبر پر ہے جبکہ ایران ساتویں اور بنگلہ دیش دسویں نمبر پر ہے۔
ملک میں اس وقت تقریباً 30 ملین افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں اور اس طرح پاکستان کو دنیا میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والا 27 واں بڑا ملک شمار کیا جاتا ہے۔
پاکستان میں مجموعی آبادی کا 10 فیصد، بھارت میں 12.6 فیصد اور بنگلہ دیش میں 6.3 فیصد افراد انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔
حکومت پاکستان نے مختلف شعبوں میں ای گورنمنٹ ڈیجیٹل نظام متعارف کرایا ہے جسکی مثال نادرا ہے۔ نادرا نے شناختی کارڈ، پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات کا ریکارڈ نہایت موثر طریقے سے کمپیوٹرائزڈ کیا ہے۔
دنیا میں نوجوان نسل میں سوشل میڈیا تیزی سے فروغ پا رہا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق 50 فیصد افراد موبائل فون کے ذریعے انٹرنیٹ استعمال کرتے ہیں۔
مستقبل کی ٹیکنالوجی 5G دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں استعمال کی جارہی ہے۔ اگر مطلوبہ انفرا اسٹرکچر اور مناسب چارجز دستیاب ہوں تو 5G ٹیکنالوجی ملک میں روزگار کے نئے مواقع اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے سے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے میں ایک اہم قدم ثابت ہوگی۔
#5G #پاکستان #Telecom #Technology #ڈیجیٹل_انقلاب #Innovation

Comments
Post a Comment