مکہ نیوز پیپر کے مطابق:
سعودی وزارت ٹرانسپورٹ نے حجاج اورعمرہ
کی ادائیگی کے لیے آنے والوں کو سہولت مہیا کرنے کی غرض سے مکہ مکرمہ کو جدہ کنگ
عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ سے نئی روڈ کے ذریعے جوڑا جا رہا ہے۔
·
اس نئی روڈ کی مجموعی لمبائی 72 کلو میٹر ہوگی۔
·
اس کا آغاز جدہ میں ایئرپورٹ فلائی اوورسے ہوگا
جو مکہ مکرمہ میں رنگ روڈ 3 سے جا کر جڑے گی۔
·
72 کلو میٹر طویل نئی روڈ ’جدہ مکہ ڈائریکٹ روڈ‘ پر تعمیرکا کام
شروع ہوچکا ہے۔
·
جدہ سے مکہ تک کا طویل فاصلہ نئی روڈ کی تکمیل
سے محض 35 منٹ سے بھی کم میں طے کیا جا سکے گا۔
·
نئی روڈ کو ’جدہ مکہ ڈائریکٹ روڈ‘ کا نام دیا گیا
ہے۔
·
آنے اور جانے والی ہر سمت میں ٹریفک کے لیے چار
ٹریک رکھے جائیں گے۔
·
اس پر حد رفتار140 کلو میٹر ہوگی۔
ہائی وے کا سفر اسی حد رفتار سے کیا
جائے تو نکتہ آغاز سے نکتہ انتہا تک کی مسافت 20 منٹ میں طے ہوسکے گی۔
Comments
Post a Comment