Posts

گرم پانی سے نہانا ڈپریشن میں کمی لاتا ہے

Image
گرم پانی سے نہانا ڈپریشن میں کمی لاتا ہے جرمنی : فریبرگ یونیورسٹی کے تحقیقاتی رپورٹ ·       ماہرین گرم پانی کو ایک سستا علاج تصور کرتے ہیں ۔ ·       مختلف تحقیقات بھی اس بات کی وضاحت کرچکی ہیں کہ نیم گرم پانی نہ صرف ڈپریشن کی سطح میں کمی کا باعث بنتا ہے بلکہ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔ ·       جسم میں سوزش اور جلن کوشوگر ٹائپ ٹو کا سبب جانا جاتا ہے اور چونکہ نیم گرم پانی سے غسل کرنا جسم کی اندرونی جلن کو کم کرتا ہے، اس لیے ذیابطیس کی شدت بھی کم محسوس ہوتی ہے۔ ·       اس کے علاوہ خون کی رگوں کے افعال میں بہتری اور دماغی سکون کے لیے بھی نیم گرم پانی سے غسل کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ ·       گرم پانی سے غسل کرنا کسی ایک فائدے کے بجائے کئی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے سود مند ثابت ہوتاہے۔

گدھا چنگ چی - گدھے کی گھاس پٹرول سے سستی

Image
گدھا چنگ چی گدھے کی گھاس پیٹرول سے سستی ·       اکیسیویں صدی کے شہر میں 19 ویں صدی کی یادیں بھی تازہ ہو گئیں۔ ·       اس پر بیٹھ کر تانگے کا مزا بھی آتا ہے اور چنگ چی کا بھی۔ ·       ٹریفک چالان سے جان بھی چھوٹ گئی۔ ·       گدھے کا چالان کرنے کا کوئی قانون ہی موجود نہیں۔ ·       پیٹرول مہنگا ہونے پر لاہور میں کھوتا چنگچیاں چل گئیں۔ ·       مالکان نے موٹر سائیکلیں بیچ کر گدھے خرید لیے۔ ·       اس اقدام سے شہریوں کے لیے بھی سستا سفر ممکن ہو گیا۔

دفتری پریشانی موت کا باعث ہوسکتی ہے

Image
دفتری پریشانی  موت کا باعث ہوسکتی ہے ماہرین نےدفتری معاملات اور مالی پریشانیوں کو ملازمین میں نفسیاتی دباؤ کی بڑی وجہ قرار دے دیا، زیادہ پریشانیاں نوکری پیشہ افراد کی موت کا باعث ہوسکتی ہیں ۔ خلیجی میڈیا کے مطابق ماہرین نفسیات نےخبردار کیا ہے کہ ·       متحدہ عرب امارات میں نوکری پیشہ افراد کی تشویشناک حد تک بڑی تعداد ذہنی دباؤ، بے چینی اور مایوسی جیسے نفسیاتی مسائل کا شکار ہے۔ ·       اماراتی کمپنیاں اپنے ملازمین کی ذہنی صحت کے لئے مناسب اقدامات نہیں کررہیں۔ ·       ماہرین کا کمپنی مالکان کو مشورہ تھا کہ عملے کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے تو انہیں ذہنی و نفسیاتی دبائو سے دور رکھیں، معاون بحالی پروگرام شروع کئے جائیں۔ ·       ان کا کہنا ہے کہ مالکان کو یہ سمجھنا ہوگا کہ ان کا سب سے بڑا اثاثہ ان کے ملازمین ہیں، ذہنی صحت جسمانی صحت اور عملے کی کارکردگی پر اثر انداز ہوتی ہے۔

یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ عائشہ المنصوری

Image
یو اے ای   UAE   کی پہلی خاتون پائلٹ ’مجھے خوشی ہے کہ میں دیگر خواتین و نوجوان لڑکیوں کے لیے ایک مثبت مثال ہوں‘۔ عائشہ المنصوری نے بتایا کہ اے 380 اڑانے کا اپنا ہی مزہ ہے، یہ بہت بڑا طیارہ ہے لیکن اس کا کنٹرول بلکل اے 320 کی مانند ہے، میں طیارہ اڑاتے ہوئے بہت محظوظ ہوتی ہوں۔ متحدہ عرب امارات سے تعلق رکھنے والی عائشہ المنصوری نے ایئربس اے 380 اڑانے والی یو اے ای کی پہلی خاتون پائلٹ ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ عائشہ کے پائلٹ بننے کے سفر کا آغاز اس وقت ہوا جب اس کی پائلٹ بہن نے عائشہ کو العین کے ایئر شو کا دورہ کروایا۔ عائشہ نے اماراتی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ ایئر شو میں کچھ افراد موجود تھے جنہوں نے مجھے بتایا کہ اتحاد ایئرلائن نے نیشنل کیڈٹ پروگرام کا آغاز کیا گیا ہے جس میں تمھیں بھی شرکت کرنی چاہیے اور میں اتحاد کے پروگرام میں شامل ہوگئی اور آٹھ ماہ بعد میں اتحاد ایئرلائن کی ایک تربیت یافتہ پائلٹ ہوں۔ عائشہ المنصوری کی پہلی پرواز ایئربس اے 380 کی ہے جو ابو ظبی سے اردن کے دارالحکومت عمان کے لیے پرواز کرے گی۔

ورزش انسان کو صحت اور خوشی دیتی ہے۔

Image
ورزش انسان کو صحت  اور خوشی دیتی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ورزش کو اپنی عادت بنائیں کیونکہ ورزش انسان کو صحت اور خوشی دیتی ہے۔ پچھلے دنوں ہونی والی ایک تحقیق کے بعد سائنس نے یہ ثابت کردیا کہ انسان ورزش کرنے سے زیادہ خوش رہ سکتا ہے۔ ییل yale اور آکسفورڈ یونیورسٹی کے مطابق ورزش کرنا ذہنی صحت پر مثبت اثرات ڈالتا ہے۔ دونوں یونیورسٹیوں کی جانب سے کی گئی تحقیق کی بنیاد پر کہا گیا ہے کہ ورزش کرنے والے افراد نے اُن افراد کے مقابلے میں زیادہ دن خوش وخرم گزارے جو ورزش نہیں کرتےتھے۔ تاہم تحقیق میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ورزش ایک حد میں رہ کر کی جانی چاہیے، بہت زیادہ ورزش انسان کے لیے نقصان دہ بھی ثابت ہوسکتی ہے۔

ٻارن ۾ ڪتاب پڙهڻ ۽ مطالعي جو رجحان پيدا ڪرڻ والدين ۽ استادن جي ذميداري آهي - صدر ڊاڪٽر عارف علوي

Image
ٻارن ۾ ڪتاب پڙهڻ ۽ مطالعي جو رجحان پيدا ڪرڻ والدين ۽ استادن جي ذميداري آهي صدر ڊاڪٽر عارف علوي اسلام آباد – 19 اپريل ( اي پي پي ) صدر ڊاڪٽر عارف علوي چيو آهي ته ڪتاب علم جو خزانو هوندو آهي، هر پڙهيل لکيل شخص کي ان مان فائدو کڻڻ گهرجي، ٻارن ۾ ڪتاب پڙهڻ ۽ مطالعي جو رجحان پيدا ڪرڻ والدين ۽ استادن جي ذميداري آهي، علم جي جستجو ۽ ان کي وڌائڻ ڪنهن به ملڪ جي ترقي ۾ اهم ڪردار ادا ڪندو آهي . نيشنل بڪ فائونڊيشن جي اهتمام هيٺ پاڪ چائنه فرينڊشپ سينٽر ۾ ڪتابي ميلي جي افتتاحي تقريب کي خطاب ڪندي صدر چيو ته کيس ڪتاب پڙهڻ جو شوق آهي، ان کانسواءِ هو ڪمپيوٽر تي به مطالعو ڪندو آهي .

یوم مئی یوم مزدور

Image
یوم مئی - یوم مزدور امریکا کے شہر شکاگو میں مزدوروں کا خونی انقلاب ’’تم ہمیں جسمانی طور پر ختم کر سکتے ہو لیکن ہماری آواز نہیں دباسکتے ‘‘ ·       یوم مئی کا آغاز 1886ء میں محنت کشوں کی طرف سے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار کے مطالبے سے ہوا۔ ·       یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ ·       اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کویاد کرنا ہے۔ ·       اس جدوجہد کے نتیجے میں دنیا بھر میں محنت کشوں نے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار حاصل کیے ۔ مغربی دنیا میں صنعتی انقلاب کے بعد، سرمایہ کاروں کی بدکاریاں بڑھ گئیں، جن کے خلاف اشتعمالی نظریات بھی سامنے آئیں۔ سوشلزم ٹریڈ یونینز کی بنیاد ڈالی۔ صنعتی مراکز اور کارخانوں میں مزدوروں کی بدحالی حد سے زیادہ بڑھ گئی۔ کئی گھنٹوں کام کروایا جاتا تھا۔