ڈالر کا مصنوعی بحران - حسن نثار

سنسنی خیز ترین خبر یہ ہے کہ دو اہم اداروں نے یہ رپورٹ فائنل کر لی ہے کہ ڈالرز والا کھلواڑ کس نے بلکہ کس کس نے کیا اور ان کے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کے ساتھ کیسے تعلقات ہیں۔ خبر کی تفصیل میں کیا جانا، چند سرخیوں پر غور فرما لیں تو ساری واردات بہ آسانی سمجھ میں آ جائے گی۔ · ’’ ڈالر کا مصنوعی بحران پیدا کرنے میں 51 ٹاپ مافیاز، 72 منی ایکس چینجرز، 18 بڑے بک میکر اور 9لینڈ مافیاز ملوث ہیں ‘‘ · ’’ پروپیگنڈا کرنے والے 380 سوشل میڈیا اکائونٹس کا بھی سراغ لگا لیا گیا ہے ‘‘ · ’’ ان تمام سوشل میڈیا اکائونٹس کا تعلق تین سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہے ‘‘ · ’’ روپے کی قدر گرانے میں ملوث بڑے کاروباری گروپوں کے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں کے ساتھ تعلقات ہیں اور ان میں سابق بینکرز بھی شامل ہیں ‘‘ · ’’ بک میکرز کے بھارتی بک میکرز سے بھی رابطے ہیں ‘‘ · ’’ سرمایہ کاری میں بھی ب...