گرم پانی سے نہانا ڈپریشن میں کمی لاتا ہے

گرم پانی سے نہانا ڈپریشن میں کمی لاتا ہے جرمنی : فریبرگ یونیورسٹی کے تحقیقاتی رپورٹ · ماہرین گرم پانی کو ایک سستا علاج تصور کرتے ہیں ۔ · مختلف تحقیقات بھی اس بات کی وضاحت کرچکی ہیں کہ نیم گرم پانی نہ صرف ڈپریشن کی سطح میں کمی کا باعث بنتا ہے بلکہ ذیابطیس کے مریضوں کے لیے بھی مفید ہوتا ہے۔ · جسم میں سوزش اور جلن کوشوگر ٹائپ ٹو کا سبب جانا جاتا ہے اور چونکہ نیم گرم پانی سے غسل کرنا جسم کی اندرونی جلن کو کم کرتا ہے، اس لیے ذیابطیس کی شدت بھی کم محسوس ہوتی ہے۔ · اس کے علاوہ خون کی رگوں کے افعال میں بہتری اور دماغی سکون کے لیے بھی نیم گرم پانی سے غسل کا مشورہ دیا جاتا ہے ۔ · گرم پانی سے غسل کرنا کسی ایک فائدے کے بجائے کئی بیماریوں سے نمٹنے کے لیے سود مند ثابت ہوتاہے۔