پرانے دور کے والدین – نئے دور کے بچے

پرانے دور کے والدین – نئے دور کے بچے فاروق احمد انصاری · والدین اپنے بچوں سے اچھے نتائج چاہتے ہیں تاکہ وہ بچوں کی کارکردگی پر فخر کرنے کے ساتھ دوستوں اور رشتے داروں میں اپنے بچوں کی تعریف کرسکیں۔ · اسکولوں کے پرنسپلز اور ماہرینِ نفسیات سے بات کی گئی تو یہ سامنےآیا کہ والدین کی بچوں سے حد سے زیادہ توقعات بچوں کو ذہنی دباؤ کا شکار کردیتی ہیں، جس سے ان کی تعلیمی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔ · بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ کتابوں سے باہر کی زندگی گزارنے کی مہارتیں بھی سیکھنی ہوتی ہیں۔ · اگر والدین یہ چاہیں کہ جیسے انہوں نے اپنا بچپن گزارا یا پڑھائی کی، بچہ بھی ویسے ہی کرے تو اس سے مسئلہ سنگین ہوسکتاہے۔ · اگر بحیثیت والدین آپ اپنے بچوں کوکچھ سکھاناچاہتے ہیں تو آپ کو رول ماڈل بننا پڑے گا۔