Posts

Showing posts with the label Psychology

گھبراہٹ یا بے چینی کیا ہے؟

Image
انزائٹی (Anxiety) گھبراہٹ یا بے چینی  انزائٹی (Anxiety) انگریزی کی اصطلاح ہے، جس کے اردو معنی گھبراہٹ یا بے چینی کے ہیں۔ مثلاً ·       مسلسل ایک اعصابی کیفیت کا طاری رہنا ·       ہاتھوں میں پسینہ آنا ·       دل کی دھڑکن کی رفتار میں غیر معمولی تیزی محسوس ہونا وغیرہ اگر آپ بھی اپنے اندر کچھ ایسا ہی خوف محسوس کرتے ہیں تویہ انزائٹی کی علامات ہے۔ اگرچہ انزائٹی کوئی بیماری نہیں ہے لیکن یہ ایک ایسی تشویشناک کیفیت ضرورہے، جس کا حل ضروری ہے۔ ایک اندازے کے مطابق18فیصد نوجوان بے چینی یا گھبراہٹ کا شکار ہیں۔

میں کچھ بھی تو صحیح نہیں کرسکتا۔۔۔

Image
میں کچھ بھی تو صحیح نہیں کرسکتا۔۔۔ ڈپریشن اور آپ کی سوچ تقویم ذات   Self-Evaluation تقویم ذات ایک ایسا عمل ہے جو ساری عمر جاری رہتا ہے ۔ ہم جائزہ لیتے رہتے ہیں کہ ہم زندگی کے کاموں سے کس طرح عہدہ بر آ ہوتے ہیں ۔اور یہ بھی جائزہ لیتے رہتے ہیں کہ ہم وہ کچھ کررہے ہیں جو ہمیں کرنا چاہیئے ، وہ کہہ رہے ہیں جو کہنا چاہئیے یا اس طرح سے کر رہے ہیں جیسے کرنا چاہیئے۔ ڈپریشن میں تقویم ذات عام طور پر منفی اور تنقیدی ہوتا ہے ۔ جب کوئی غلطی ہوتی ہے تو ہم سوچتے ہیں کہ میں نے سب کچھ گڑبڑ کر دیا۔ میں کچھ بھی تو صحیح نہیں کرسکتا ۔ یہ سب کچھ میری غلطی کی وجہ سے ہی خراب ہوا ہے ۔ ڈپریشن کی حالت میں فرد سب سب کچھ غلط ہونے اپنے پر لے لیتا ہے اور اگر کچھ اچھا ہو جائے تو اس کا انعام دوسروں کو دیتا ہے ۔ ماہرین نفسیات کا خیال ہے کہ ڈپریشن کے مریض میں تقویم ذات بہت زیادہ تنقیدی ہوتا ہے ۔ اور فرد میں توقیر ذات self-esteem کو کم کرتا ہے اور ناکامی کا احساس بڑھاتا ہے ۔

میں لوگوں کو اچھی طرح سے بتا نہیں سکتا کہ میں ان سے کیا چاہتا ہوں۔۔۔۔۔

Image
میں لوگوں کو اچھی طرح سے بتا نہیں سکتا کہ میں ان سے کیا چاہتا ہوں مہارت میں کمی کی شناخت Identification of skill deficits کبھی کبھار ڈپریشن کا مریض بالکل صحیح صحیح اپنی مہارت میں کمی کو جان لیتا ہے ۔ میں لوگوں کو اچھی طرح سے بتا نہیں سکتا کہ میں ان سے کیا چاہتا ہوں یہ عموماً منفی تقویم ذات سے منسلک ہوتا ہے ۔ اس لئے یہ میرا قصور ہے کہ میں جو چاہتا ہوں وہ حاصل نہیں کرپاتا ۔ تاہم ڈپریشن میں فرد یہ فرض کر لیتا ہے کہ وہ بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے ضروری مہارت نہیں سیکھ سکتا ۔ اسے یہ یقین ہوتا ہے کہ وہ کسی اور بہتر انداز سے کام کرنا نہیں سیکھ سکتا ۔ سماجی مہارت میں کمی کی بالکل صحیح صحیح پہچان ڈپریشن کو اور زیادہ پیچیدہ بنادیتی ہے ۔ کیونکہ اس سے مریض کو اپنی دیگر غیر عقلی اور انتہائی منفی سوچ کی ٹھوس بنیاد مل جاتی ہے ۔ اگر ڈپریشن کے مریض میں واقعی کوئی کمی ہو تو وہ فرض کرلیتا ہے کہ دوسری منفی تقویم ذات بھی لازمی درست ہونا چاہئیں ۔ مزید برآں ڈپریشن کی حالت میں فرد اپنی ذات میں منفی خصو صیات زیادہ دیکھتا ہے اور مثبت اور اچھی خوبیاں کم ۔ نتیجتاً فرد کے پاس ایک لم

ڈپریشن میں امید نہیں ہوتی ۔۔۔۔

Image
زندگی کے تجربات کا تجزیہ Evaluation of life experience  ·          ڈپریشن میں امید نہیں ہوتی ۔۔ ·          آپ کی ضرورت کیا ہے   اور   آپ کیا چاہتے ہیں۔۔ ·          یادیں تقریباً ہمیشہ ہی منفی ہوتی ہیں ۔۔۔ ·          اگر کچھ غلط ہوجائے تو فرد تمام تجربے کو ہی ناکام تجربے کے طور پر لیتا ہے ۔۔ ·       زندگی میں سب کچھ ایسے ہی نہیں ہوتا جیسا آپ چاہتے ہیں ۔