Posts

Showing posts with the label Hassan Nisar

انسانی تجربات کا نچوڑ (محاورے اور معاشرے) - حسن نثار

Image
انسانی تجربات کا نچوڑ (محاورے اور معاشرے) محاورے، ضرب الامثال صدیوں پر محیط انسانی تجربات کا نچوڑ، خلاصہ اور عطر ہوتے ہیں اور کمال یہ کہ زبان اور اندازِ بیان جتنا بھی مختلف ہو، بات ایک سی ہی ہوتی ہے یعنی محاوروں اور ضرب الامثال میں گہری مماثلت و مشابہت پائی جاتی ہے کیونکہ بنیادی طور پر انسانی فطرت ہی ایک سی ہوتی ہے۔ وہی محبت، وہی نفرت، ایثار، انتقام، غصہ، لالچ، حسد، خوف یعنی مخصوص جبلّتوں کے قیدی انسان۔ -------------------------- حسن نثار (روزنامہ جنگ) -------------------------- ’’کم کھائو پر غم نہ کھائو‘‘ ’’کم کھانا، قرض لیکر کھانے سے بہتر ہے‘‘ لیکن جہاں کشکول کلچر ہی رگوں میں سرایت کر جائے وہاں تو قرضے ملنے پر بھی بھنگڑے ڈالے جاتے ہیں۔ اے طائرِلاہوتی اس رزق سے موت اچھی جس رزق سے آتی ہو پرواز میں کوتاہی لیکن رینگنے والی مخلوق کا پرواز سے کیا لینا دینا؟