Posts

Showing posts from September, 2022

چوکی بٹھانا کیا ہے؟

Image
  چوکی بٹھانا کیا ہے؟ (لڑکیوں کو دورے پڑنا)   کچھ لڑکیوں کو دورے پڑنا شروع ہو جاتے ہیں چنانچہ وہ گھر والوں اور گھر پر آنے والے مہمانوں پر حملہ آور ہونے لگتی ہیں ۔ گھر یا گھر پر آنے والے مہمانوں پر یہ دورے پڑنے والی لڑکیاں اپنے ناخنوں سے شدید زخمی کر دیتی ہیں۔ پانچ سے دس افراد مل کر دورے پڑنے والی لڑکی کو پکڑنے کی کوشش کرتے ہیں مگر یہ لڑکی کسی کے قابو میں نہیں آتیں۔ چنانچہ سمجھا جاتا ہے کہ اس لڑکی کو جن چمٹ گیا ہے چنانچہ اس جن کو لڑکی کی روح میں سے نکالنے کےلئے چوکی بٹھائی جاتی ہے۔   چوکی بٹھانے کا طریقہ: چوکی بٹھانے کا طریقہ یہ ہوتا ہے کہ: دس بارہ لڑکیاں ڈھولک بجاتی ہیں جس پر آسیب زدہ لڑکی دھمال ڈالتی ہے۔ مگر عموماً یہ عمل رائیگاں جاتا ہے۔ چنانچہ کسی بڑی عمر کی بوڑھی کے کہنے پر: اس لڑکی کی شادی کر دی جاتی ہے جس سے اس لڑکی کو دورے پڑنے بند ہو جاتے ہیں اور جن نکل جاتا ہے۔ تاہم اس عمل کی کامیابی پر: محلے کی کچھ دوسری لڑکیوں کو بھی جن چمٹنے شروع ہو جاتے ہیں اور وہ بھی گھر والوں کو کھانے کو دوڑنے لگتی ہیں !   Digital  Sindh Smart ...