عزت آنی جانی چیز ہے، زندگی ضروری ہے



عزت آنی جانی چیز ہے
زندگی ضروری ہے

زندہ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ:

آپ بھول جائیں باعزت زندگی کوئی چیز ہوتی ہے، زندگی ضروری ہے، عزت اضافی ہے، مل جائے تو بہت اچھا نہ ملے تو بھی خدا کا شکر ادا کریں کہ پورا دن گزار کر آپ صحیح سلامت گھر واپس آ گئے ہیں اور بچوں کے ساتھ بیٹھے ہنسی خوشی دال چاول کھا رہے ہیں۔

عزت آنی جانی چیز ہے جبکہ زندگی صرف ایک بار ملتی ہے سو اگر کبھی کوئی پولیس والا ناکے پر روکے تو فوراً زمین پر پیٹ کے بل لیٹ جائیں، نتیجے میں یقینا پولیس والوں کی ہنسی چھوٹ جائے گی اور وہ آپ کو دہشت گرد سمجھنے کی بجائے سرکس کا کوئی جوکر سمجھ کر چھوڑ دیں گے۔

غریب کے پاس تو کھونے کے لیے عزت بھی نہیں ہوتی، اُس نے امیر کی طرح پیسے اکٹھے کرکے رکھے ہوتے ہیں اور نہ تیل کی عالمی منڈی میں سرمایہ کاری کی ہوتی ہے جس کے ڈوبنے سے اُس کی راتوں کی نیند حرام ہو جائے۔

اکیسویں صدی کے انسان کا المیہ اداسی اور ڈپریشن ہے اور اپنی تمام تر مادی ترقی کے باوجود جدید دور کا انسان خوش اور مطمئن نہیں۔


Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت