ریالٹو برج اٹلی
Rialto Bridge Italy
دنیا
کے سب سے قدیم پل میں سے ایک
One
of the oldest bridges in the world
·
ریالٹو برج (Rialto Bridge) کی
تعمیر اٹلی کے مشہور تاریخی شہر وینس میں گرینڈ کنال پر کی گئی جو کہ شہر کا
پُرکشش مقام ہے۔
·
ریالٹو برج سان پولو (San Polo) اور سان
مارکو (San Marco) کے علاقوں کو آپس میں ملاتا ہے۔
·
وینس (Venice) جانے والے سیاح اس قدیم ریالٹو برج پر جاکر
نہ صرف فوٹوگرافی کرتے ہیں بلکہ کنال پر کشتی کے سفر سے بھی لطف اندوز ہوتے ہیں۔
·
ریالٹو برج کا تعمیراتی ڈیزائن اٹلی کے مشہور
انجینئر نکولو باراٹائری کا ڈیزائن کردہ ہے۔
·
ریالٹو برج کو مختلف ادوار میں کئی بار منہدم
کیا گیا اور ہر بار اس دوبارہ تعمیر کیا گیا۔
· 1524ء
میں آخری مرتبہ ریالٹو برج کی تعمیر نوکی گئی۔
تعمیر کے وقت ریالٹو
برج کو شاہ بلوط کے بارہ ہزار ستونوں کی مدد سے سہارا دیا گیا تھا۔ بعد ازاں اس پل
کے ارد گرد کاروباری ادارے اور بینک کھلنا شروع ہو گئے۔ یہاں کشتیاں لنگر انداز
ہوتی تھیں اور اسی پُل پر اشیائے تجارت کی خرید و فروخت کی جاتی تھی۔
Comments
Post a Comment