ہیلکس پیڈسٹرین برج سنگاپور


ہیلکس پیڈسٹرین برج سنگاپور
Helix Pedestrian Bridge Singapore
ڈی این اے (DNA) ماڈل پر بنی برج

·       مرینا (Marina) کے مقام پر واقع ہیلکس برج (Helix Bridge) مرینا سینٹر اور مرینا ساؤتھ کو آپس میں ملاتا ہے۔
·       ہیلکس برج کی تعمیر2010ء میں مکمل کی گئی۔
·       ہیلکس برج کو آسٹریلیا اور سنگاپور کے تعمیراتی ماہرین نے مل کر ڈیزائن کیا۔
·       ہیلکس برج کے ڈیزائن کا مرکزی نقطہ ڈبل ہیلکس (Double Helix) کے ڈی این اے (DNA) ماڈل پر مبنی ہے اور یہی وہ خاصیت ہے جو اس پل کو دنیا کے دیگر تمام پلوں سے منفرد بناتی ہے۔

انسانی (DNA) کی چار بنیادوں سائٹوسن (cytosine)، گوانائن (guanine)، ایڈنائن (adenine) اور تھائمین (thymine) کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہیلکس برج کو بھی چار حصوں میں برقی قمقموں سے منقسم کیا گیا ہے۔
رات کے وقت جب اس پل کو لائٹس (LED) کی مدد سے روشن کیا جاتا ہے تو یہ پل ایک بہترین نظارہ پیش کرتا ہے۔
ہیلکس برج کی تعمیراتی خصوصیات اور خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے ہر سال سیاحوں کی بڑی تعداد یہاں گھومنے آتی ہے۔
تعمیراتی خصوصیات اور منفرد ڈیزائن کے باعث ہیلکس برج اب تک کئی اعزازات بھی اپنے نام کرچکا ہے۔









Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت