جب بھی سریہ خریدیں تو ۔۔۔۔
یاد رکھیئے کہ:
· جس سریے پر چھوٹی چھوٹی شاخیں سی نکلی ہوں گی، جان
لیجیے کہ وہ سریا کچرے سے بنا ہوا ہے وہ ہرگز مت خریدیں۔
· 60 گریڈ کا سریا 40 گریڈ کے سریے سے مہنگا ہوتا ہے۔
· سریے کی ہر ہر لینتھ/ بار کے اوپر ایک کونے پر اسکی
تفصیل لکھی ہوتی ہے اسے غور سے پڑھیں۔
عام گھروں میں تین اور چار سوتر
کا سریا ہی زیادہ استعمال ہوتا ہے، تین
اور چار سوتر کا سریا چھت، سیڑھی، چھوٹے کالمز، چھوٹے بیمز وغیرہ میں جبکہ بڑے بیم
یا بڑے کالمز میں چھے سوتر کا سریا استعمال ہوتا ہے۔
· تین سوتر کی ایک 40 فٹ لینتھ کا کل وزن 6.8 کلو
ہوتا ہے یعنی 6 کلو اور 800 گرام۔
· تین سوتر کے سریے کے ایک فٹ کے پیس کا وزن 170 گرام
ہوتا ہے۔
· چار سوتر کے 40 فٹ لینتھ کا وزن 12.10 کلو یعنی
12کلو اور 100 گرام۔
· چار سوتر کے سریے کا ایک فٹ کے پیس کا وزن 302 گرام ہوتا ہے۔
· پانچ سوتر کی ایک 40 فٹ لینتھ کا وزن 18.90 یعنی
18کلو اور 900گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 476 گرام ہوتا ہے۔
· چھے سوتر کی 40 فٹ لینتھ کا کل وزن 27.22 یعنی
27کلو اور 220 گرام جبکہ ایک فٹ پیس کا وزن 680 گرام ہوتا ہے۔
· سات سوتر کی 40فٹ لینتھ کا کل وزن 37.05 یعنی 37کلو
اور 050 گرام جبکہ ایک فٹ کے پیس کا وزن 930گرام ہوتا ہے۔
· آٹھ سوتر کی 40فٹ لینتھ کا کل وزن 48.39 یعنی 48کلو
390گرام اور ایک فٹ کے پیس کا وزن 1.21 یعنی 1کلو 210گرام ہوتا ہے۔
اب آپ جب بھی سریے خریدیں تو وزن
کرا لینے کے بعد اسکی باریں گنیں مثال کے طور پر آپ 4 سوتر کی 10باریں لیں ہیں جن میں سے ہر ایک کی
لمبائی 40 فٹ ہے، انکے وزن کا کلیہ / فارمولا آپکے پاس موجود ہے۔
اب اگر یہ 121 کلو ہے پھر تو ٹھیک
ہے یا اس میں زیادہ سے زیادہ چار سے پانچ کلو اوپر نیچے ہوجانے کی رعایت موجود ہے
(وجہ سریے کی میکنگ اور پڑے پڑے تھوڑا زنگ لگ جانے کی صورت میں معمولی وزن کا کم
ہونا) لیکن اگر 4 سوتر کی 40 فٹی 10 باروں کا وزن 100 کلو بن رہا ہے تو سمجھ جائیں
آپکو چونا لگایا جارہا ہے، اور یہ رانگ نمبر ہے الٹے قدموں واپس بھاگ جائیں۔
Comments
Post a Comment