کمفرٹ زون - آپکی ترقی کی راہ کا روڑا یہی کمفرٹ زون ہے ۔


دراصل ہم ڈر جاتے ہیں کہ زیادہ کی تلاش میں پہلے سے بھی ہاتھ نہ دھو بیٹھیں ۔ اور یہی ہماری غلطی ہوتی ہے ۔

اپنے کمفرٹ زون سے باہر نکلیں:

·                              زندگی موبائل کی اس گیم کی طرح ہوتی ہے جس میں ہر اگلا لیول پہلے لیول سے مشکل ہوتا ہے ۔
·                              پہلے دو چار لیول آپ آسانی سے win کر جاتے ہیں ۔
·                              مگر اس کے بعد جیسے جیسے گیم آگے بڑھتی ہے ، مشکل ہوتی جاتی ہے ۔
·                              زندگی کا فنڈا بھی کچھ ایسا ہی ہے ۔

جب آپ ایک پروفیشنل کے روپ میں عملی زندگی میں قدم رکھتے ہیں تو تھوڑی بہت محنت سے اپنا ایک مناسب مقام بنا لیتے ہیں ۔ اور بدقسمتی سے اسی پر قناعت کر کے بیٹھ جاتے ہیں ۔

·      حالانکہ آپ مزید ترقی کر سکتے تھے ۔
·      آپکا نام ، مقام ، عہدہ ، مرتبہ اور بنک بیلنس مزید بڑھ سکتا تھا ۔
·      لیکن ہم اسی کمفرٹ زون میں قید ہو جاتے ہیں ۔

دراصل ہم ڈر جاتے ہیں کہ زیادہ کی تلاش میں پہلے سے بھی ہاتھ نہ دھو بیٹھیں ۔ اور یہی ہماری غلطی ہوتی ہے ۔

·      آپکی ترقی کی راہ کا روڑا یہی کمفرٹ زون ہے ۔
·      آگے بڑھنا ہے تو اس سے باہر نکلیں ، کچھ نئے ستاروں پہ کمندیں ڈالیں ۔ اور دنیا کو دکھائیں کہ آپ کسی سے کم نہیں ہیں ۔
·      کیونکہ آپ ، آپ ہیں ۔ آپ جیسا کوئی نہیں ۔

یاد رکھیں کمفرٹ زون سے باہر کا سفر ہی تبدیلی و ترقی کا سفر ہے ۔

Comments

You May Like

You May Like

WhatsApp

Archive

Show more