Zakat / Donate

Zakat / Donate
For Real People

ہر افطاری آخری افطاری





ہر افطاری آخری افطاری


افطاریوں کا سیزن ہے۔ اس کے باوجود اگر آپ بہترین افطاری سے محروم ہیں تو یہ آپ کا قصور ہے۔ 

افطاری کرنا اور افطاری کھانا دو مختلف چیزیں ہیں جن لوگوں کو اس باریک فرق کا پتا ہے وہ بخوبی جانتے ہیں کہ کہاں افطاری کرنی اور کہاں کھانی ہے۔

ایک مسلمان بھائی کی حیثیت سے میرا یہ فرض بنتا ہے کہ میں آپ کو افطاری کھانے کے چند وہ نسخے بتاؤں جو میں نے آج تک اپنے لاکر میں چھپا کر رکھے ہوئے تھے۔ 

افطاری کے وقت ایسی شکل بنا لیں گویا آپ روزے سے بالکل ہی نڈھال ہوگئے ہیں۔ ہوسکے تو تھوڑا سا لڑکھڑاکر سنبھلنے کی کوشش بھی کریں۔ 
اسکے دو فائدے ہوں گے 
ایک تو کنفرم ہوجائے گا کہ آپ روزے سے ہیں، 
دوسرے سب لوگ آپ کیلئے جگہ چھوڑ دیں گے تاہم اس دوران حد درجہ احتیاط کریں کہ آپ کے حلق سے ڈکار نہ نکلنے پائے۔

عموماً افطاری میں سب سے پہلے دودھ سوڈا یا شربت پیش کیا جاتا ہے۔ 
لے لیں ...
لیکن ذہن میں رہے کہ جونہی آپ نے شربت کا گلاس پیا آپ کے معدے کی گنجائش کم سے کم تر ہوتی چلی جائے گی۔
بہتر طریقہ یہ ہے کہ جب میزبان گلاسوں میں شربت انڈیل رہے ہوں تو آپ نہایت ہوشیاری سے چٹنی والا برتن اپنی طرف سرکا لیں۔ 
آپ بھی سوچ رہے ہوں گے کہ میں سموسوں پکوڑوں کی بجائے چٹنی سرکانے پر کیوں زور دے رہا ہوں۔ 
اچھا سوال ہے۔ 
بات یہ ہے دوستو! 
سموسے پکوڑے تو پھر بھی مل جاتے ہیں، چٹنی بار بار نہیں ملتی۔

اکثر ’افطار داروں‘ کا خیال ہے کہ بہترین جگہ حاصل کرنے کیلئےافطاری سے کم ازکم دو گھنٹے پہلے مقررہ جگہ پہنچ جانا چاہیے لیکن یہ کلیہ ناکام ہوچکا ہے

کیونکہ اکثر ایسی صورت میں پلیٹیں اور دسترخوان بھی آپ ہی کو لگانا پڑتاہے۔ 
بیس منٹ پہلے پہنچنا کافی ہے۔
روزانہ ایک ہی جگہ افطاری نہ کریں بلکہ آب و ہوا تبدیل کرتے رہیں اوراصول یاد رکھیں کہ آپ نے ہر افطاری آخری افطاری سمجھ کر کھانی ہے۔


#Ramadan #Iftar #Gratitude #Faith #RamadanKareem #SpiritualJourney #Blessings #Ramadan2026






Digital Sindh
Smart People


Comments

More Likes

You May Like

You May Like

Archive

Show more