خوشی یا دُکھ بھرے لمحات
اچانک ملنے والی چھوٹی سی خوشی انسان کو ایک دم کتنا تر و تازہ کر دیتی ہے مثلاً
- سردیوں کے کپڑے پہنیں اور کسی اندر والی جیب سے 500 کا نوٹ برآمد ہو جائے۔
- صبح دفتر جانے کیلئے اُٹھیں اور پتا چلے کہ 3 گھنٹے سے بجلی بند ہے لیکن فوراً یاد آئے کہ کپڑے تو رات کو ہی استری کرلئے تھے۔
- کسی ضروری میٹنگ میں جانا ہو اور سخت نیند بھی آرہی ہو، ایسے میں اچانک میسج آجائے کہ میٹنگ کینسل ہوگئی ہے۔
- اچانک سے کسی کو دیا گیا اُدھار واپس مل جائے۔
- پورے علاقے کی لائٹ بند ہو جائے لیکن آپکی آرہی ہو۔
لیکن اگر معاملہ الٹ ہو تو ایسی ہی چھوٹی چھوٹی باتیں بعض اوقات موڈ تباہ کردیتی ہیں۔ مثلاً
- بینک کی طرف سے میسج آئے کہ آپ کے اکاؤنٹ میں سے ماہانہ فیس کاٹ لی گئی ہے،
- رات کو موبائل فون چارجنگ پر لگا کر سوئیں اور صبح پتا چلے کہ تار تھوڑی سی ہل گئی تھی۔
- سخت سردی میں نہانے لگیں اور یہ خوفناک انکشاف ہو کہ گیزر نہیں چلایا۔
- ماسی صفائی کرکے جائے اور آندھی آجائے۔
- آخری بادام کڑوا نکل آئے۔
یہ خوشیاں بڑی ہوتی ہیں نہ مسائل لیکن چند گھنٹے تک اپنے اثرات ضرور رکھتی ہیں۔ یہی چند گھنٹے بعض اوقات ہماری زندگی پر حاوی ہوجاتے ہیں۔
ہمارے اکثر اہم ترین فیصلے انہی خوشی یا دُکھ بھرے لمحات میں ہوتے ہیں اوراکثر غلط ہوتے ہیں۔
Digital Sindh
Smart People
#abdulqayyumqasmani #qasmani #funny #urdujokes #fuk #commedy #jokes #happiness #joy #sorrow
Comments
Post a Comment