Future Continuous Tense
فعل مستقبل جاری
FUTURE
CONTINUOUS TENSE
1. بارش ہو رہی ہوگی۔
|
1.
It will be
raining.
|
2. مالی پودوں کو پانی دے رہا ہوگا۔
|
2.
Gardener
will be watering the plants.
|
3. میں ورزش نہیں کر رہا ہوں گا۔
|
3.
I shall
not be taking exercise.
|
4. کیا کسان ہل چلا رہا ہوگا؟
|
4.
Will the
farmer be ploughing?
|
5. وہ شور کیوں مچا رہے ہوں گے؟
|
5.
Why will
they be making a noise?
|
پہچان:
FUTURE CONTINUOUS
TENSE میں اردو کے ہر جملہ کے بعد رہا ہوگا، رہے
ہوں گے، رہی ہوگی، وغیرہ آتا ہے۔
طریقہ:
i.
بیانیہ
جملوں میں I
اور WE کے بعد SHALL BE باقی تمام PERSONS کے SUBJECTS کے بعد WILL BE اور SHALL BE کے بعد VERB کی پہلی فارم کے ساتھ ING آتا ہے۔
ii.
انکاریہ
جملوں (NEGATIVE SENTENCES)
میں SHALL
یا WILL اور BE کے درمیان NOT آتا ہے۔
iii.
سوالیہ
جملوں (INTERROGATIVE SENTENCES)
میں SHALL
یا WILL کو SUBJECT سے پہلے لگاتے ہیں۔
EXERCISE
1.
پرندے
ہوا میں اُڑ رہے ہوں گے۔
2.
وہ
ایک خوب صورت گیت گا رہی ہوگی۔
3.
مقرر
تقریر کر رہا ہوگا۔
4.
دھوبی
کپڑے نچوڑ رہا ہوگا۔
5.
لوگ
تالیاں نہیں بجا رہے ہوں گے۔
6.
مسٹر
زین انگریزی پڑھا رہے ہوں گے۔
7.
مداری
اپنے کرتب دکھا رہا ہوگا۔
8.
پھول
جلد کھل رہے ہوں گے۔
9.
پولیس
شہر میں گشت کر رہی ہوگی۔
10.
کیا
بچے میچ کھیل رہے ہوں گے؟
11.
وہ
اپنے دوست سے بحث کر رہا ہوگا۔
12.
کیا
لوگ اس مسئلہ پر گفتگو کر رہے ہوں گے؟
13.
کل
ہم اپنے گھروں کو جا رہے ہوں گے۔
14.
وہ
اپنا قرض ادا نہیں کر رہا ہوگا۔
15.
تمام
کھلاڑی گیند کے پیچھے بھاگ رہے ہوں گے۔
16.
لڑکے
اس وقت پارٹی کا انتظام کر رہے ہوں گے۔
17.
کیا
وہ جلدی ہی رخصت ہو رہا ہوگا؟
18.
کیا
فوج محاذ جنگ پر آگے بڑھ رہی ہوگی؟
19.
کیا
ہم اسکول نہیں جا رہے ہوں گے؟
20.
کیا
وہ اپنی جرابیں رفو کر رہی ہوں گی؟
لڑکے شور کر رہے ہوں گے
ReplyDelete