اوبر پاکستان کے ساتھ کام کر کے پیسے کمایئں..




 اوبر پاکستان کے ساتھ کام کر کے پیسے کمایئں

اور کروڑ پتی بن جائیں۔۔

کیا یہ ممکن ہے؟

آپ کی آج کی کمائی

2000/-

12 گھنٹے گاڑی چلائیں 2000 روپے کمائیں۔

جس میں سے

خرچہ

بیان

500

اوبر فیس

500

گاڑی کا پیٹرول

500

ڈرائیور1 دن کی ڈیوٹی 12 گھنٹے

500

گاڑی / موبائل / انٹرنیٹ

2000

ٹوٹل

 

اوبر کے ساتھ کام کریں اور کروڑ پتی بن جائیں۔۔۔


اوبر میں ہم نے سروے کیا اور کچھ لوگوں سے معلومات حاصل کی کہ اوبر کس طرح سے کام کرتا ہے؟

کیا ہم اوبر میں گاڑی چلائیں؟ یا نہیں؟

تو کچھ ڈرائیور نے تو کہا کہ اللہ کا شکر ہے۔۔۔ اس سے زیادہ ڈرائیور نے معلومات نہیں دی۔۔

آپ اوبر میں گاڑی ڈرائیو کریں یا نہیں

بس اللہ کا شکر ہے۔


اور کچھ ڈرائیورز نے اپنے مفید مشورے دیئے کہ آپ گاڑی چلانے سے پہلے یہ سوال جواب غور سے پڑھیں، اور پھر اوبر میں گاڑی چلائیں۔

تاکہ اور نئیں لوگ اوبر میں آئیں یا نہیں۔۔۔



سوال: اوبر ایپ (ایپلیکیشن) کیا ہے؟

جواب: اوبر ایپ ایک ایسا ایپلیکیشن ہے جو ایک مینجر یا سپروائزر کی طرح کام کرتا ہے۔

اکثر جگہ پہ آپ نے مینجر یا سپروائزر تو دیکھیں ہوں گے۔ جو آپ کو دوران ڈیوٹی آرڈر دیتے رہتے ہیں کہ یہ کرنا ہے اور یہ نہیں کرنا۔۔۔

یوں سمجھ لیجئے کہ دوران ڈیوٹی مینجر ٹک ٹک کرتے رہتے ہیں اور کبھی آپ سے پیار سے باتیں کریں گے اور کبھی آپ کو ذلیل کردیں گے۔

بالکل اسی طرح سے اوبر ایپ ایک مینجر کی طرح کام کرتا ہے۔ جو آپ کو کبھی پیار دے گا اور کبھی آپ کو ذلیل کردے گا۔

کیوں کہ اوبر ایپ ایک ایپلیکیشن ہے اس لیے آپ اس کو غصہ بھی نہیں دکھا سکتے، نہ ایپ کے ساتھ لڑ سکتے ہیں، نہ اس کو جواب دے سکتے ہیں، نہ اس کا کچھ بگاڑ سکتے ہیں۔

فیوچر میں اوبر ایپ کی طرح اور ایپ بنیں گی، جو بالکل مینجر کی طرح کام کریں گی، اور آہستہ آہستہ مینجر یا سپروائزر کی نوکریاں ختم ہوجائیں گی، اور ان کی جگہ سافٹ وئیر یا ایپلیکیشن آجائیں گی جو مزدوروں یا روبوٹ سے کام لیں گی۔


سوال: کیا آپ کو اوبر رائیڈ (سواری) فری میں دیتا ہے؟

جواب: ہرگز نہیں۔ فری میں آپ کو کچھ نہیں ملتا، تو اوبر آپ کو فری میں سواری کیوں دیگا؟ کیا آپ اوبر کے رشتہ دار ہیں۔


سوال: کیا آپ کی سروس کے مطابق آپ کو پیسے ملتے ہیں؟

جواب: نہیں۔ 

لوگ ڈرائیور سے بہت اچھی سروس مانگتے ہیں۔ 

لوگ چاہتے ہیں کہ: 

اگر واش روم جانا ہو تو اوبر کو بلائو۔ 

چاہے واش روم میں آپ کی گاڑی جا سکتی ہو یا نہیں، لوگوں کو اس سے کچھ لینا دینا نہیں، بس ان کو واش روم تک پہنچا دو۔


سوال: رکشا زیادہ کماتا ہے؟ یا اوبر زیادہ کماتا ہے؟

جواب: رکشا زیادہ کماتا ہے؟ کیوں کہ رکشا اوبر کو پیسے نہیں دیتا، اور وہ اپنا ریٹ خود طئے کرتا ہے۔


سوال: اوبر میں گاڑی کیوں چلاتے ہیں؟

جواب: جس کے پاس کوئی کام نہیں ہوتا وہ اوبر میں کام کرتا ہے۔


سوال: کیا اوبر ڈرائیور کا سوچتا ہے؟

جواب: ہرگز نہیں۔ اوبر کو صرف اپنے پیسے اور اپنے کلائینٹ پسند ہیں۔ ڈرائیور بالکل نہیں۔


سوال: کیا اوبر کے ساتھ گاڑی لگانے میں گاڑی کی ویلیو بڑھ جاتی ہے؟

جواب: گاڑی کا ستیا ناس ہوجاتا ہے۔ گاڑی کباڑ بن جاتی ہے۔ گاڑی کی ویلیو ختم ہوجاتی ہے۔


سوال: گاڑی کی مینٹیننس اوبر ادا کرتا ہے؟

جواب: بالکل نہیں۔ آپ کو مینٹیننس خود کروانا ہوگی۔


سوال: اوبر میں گاڑی چلانے سے اگر سواری کرنے والا آپ کو پیسے نہیں دے تو کیا کریں؟

جواب: اس کا ذمہ داری اوبر نہیں ہے۔ سواری کرنے والے کے ساتھ کتے کی طرح لڑ کر آپ اپنے پیسے وصول کریں۔ اور اوبر کو وقت پے پیسے ادا کریں۔


سوال: اوبر میں سواری کرنے والے سے پیسے اگر آپ زیادہ لے لیں تو کیا اس کا ذمہ دار اوبر ہے؟

جواب: سواری کرنے والا، ڈرائیور کی کمپلین اوبر میں کرے گا،، اور اوبر آپ کو تھپڑ مار کار اس کے پیسے وصول کرے گا، اور ڈرائیور کو نوکری سے نکال دے گا۔


سوال: کیا ڈرائیور اوبر کا پارٹنر ہے؟

جواب: نہیں، آپ اوبر میں نوکری کرتے ہیں، اوبر کے آپ نوکر ہیں۔ اور یہ نوکری آپ اپنی گاڑی، موبائل، انٹرنیٹ، گاڑی کے ساتھ نوکری کرتے ہیں۔ جب کہ فیکٹری کا نوکر صرف اپنے آپ کو استعمال کرتا ہے، اور کچھ نہیں۔ بلکہ اوبر میں یہ ساری چیزیں آپ کے پاس ہیں تو آپ اوبر کے نوکر بنیں گے۔


سوال: اوبر انٹرنیٹ کا بل ادا کرتا ہے؟

جواب: نہیں، وہ صرف اپنے پیسے لیتا ہے۔


سوال: اوبر آئل چینج کا پیسے ادا کرتا ہے؟

جواب: نہیں، وہ صرف اپنے پیسے لیتا ہے۔ وہ بھی وقت پر، ورنہ اوبر آپ کو نوکری سے نکال دے گا۔


سوال: کیا اوبر آپ کو بتاتا ہے کہ اس مہینے میں اس نے آپ سے کتنے پیسے وصول کیئے؟

جواب: اوبر صرف آپ کی کمائی بڑے بڑے الفاظ میں دکھائے گا، کہ آج اپ نے اتنے سارے پیسے کمائے، اور اوبر کے جو پیسے بنے گے وہ چھوٹے سے الفاظ میں ایک کونے میں لکھا ہوگا۔ جب وہ پیسے آپ اوبر کو ادا کریں گے تو، اسکرین سے اوبر کی کمائی آپ کو نظر نہیں آئے گی۔


سوال: اوبر ڈرائیور کو سواری اگر 10 کلومیٹر دور سے لینی ہو تو کیا اوبر ڈرائیور کو ان 10 کلومیٹر کا پیسہ دیتا ہے؟

جواب: نہیں، 10 کلومیٹر دور سے سواری (رائیڈ) اٹھائو، چاہے وہ سواری 100 روپے کی کیوں نہ ہو۔ آپ کو صرف 100 روپے ملیں گے، 10 کلومیٹر دوری کے پیسے نہیں ملیں گے۔ لیکن اوبر کی فیس سب سے پہلے ادا کرنے ہوگی۔






 


Digital Sindh
Smart People


Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت