گریڈ 17 کے آفیسر سے ڈاکومنٹس کی تصدیق کیوں ضروری ہے؟



’’واپس جاکر اپنے ڈاکومنٹس گریڈ 17 سے تصدیق کروا کر پھر آؤ‘‘

آپ نے بھی سناہوگا۔۔۔

(بیوقوف سسٹم)

کوئی بتاسکتا ہے کہ یہ:

گریڈ 17 آفیسر سے تصدیق پاکستان میں کیوں ہم پہ فرض کی گئی ہے؟

کیا یہ محض تنگ کرنا تو نہیں؟؟؟؟

گریڈ 17 کے آفیسر کے پاس تصدیق کرنے کیلئے کوئی مشین تو نہیں؟

کیا یہ محض تنگ کرنا تو نہیں؟؟؟؟

کیا ڈاکومنٹس چیک کرنے کا حل صرف اور صرف گریڈ 17 کے آفیسر کے پاس ہے۔

کیا یہ محض تنگ کرنا تو نہیں؟؟؟؟

جس گورنمنٹ ادارے میں ہم یہ ڈاکومنٹس جمع کر رہے ہوتے ہیں۔ کیا ان کے پاس گریڈ 17 کے آفیسر نہیں؟

کیا یہ محض تنگ کرنا تو نہیں؟؟؟؟

کیا فوٹو اسٹیٹ والے کے پاس گریڈ 17 کے آفیسر موجود ہوتے ہیں؟

جو ڈاکومنٹس ہم جمع کررہے ہوتے ہیں اس پہ پہلے سے ایک ادھ درجن دستخط ہوتے ہیں۔

بورڈ/یونیورسٹی کا نام، ہمارا نام اور ولدیت سمیت تصویر و رول نمبر اور سال بھی ۔۔۔

تو کیا بورڈ/یونیورسٹی کے جعلی دستخط کئے ہوتے ہیں۔

تو پھر طلبہ/امیدوار  گریڈ 17 سے تصدیق یا/دستخط کیوں کروایا جاتا ہے؟

کیا یہ محض تنگ کرنا تو نہیں؟؟؟؟

 

ہمارے گاؤں کے غریب کا بچہ دستخط کے لئے انکا والد ادھ درجن انڈے لیکر گریڈ 17 سے دستخط کے بعد زندگی بھر اسکا ممنوں رہتا ہے۔

اور گریڈ17 کا افسر بڑے سیریس انداز میں ایک لمبا چھوڑا دستخط کرکے اندر ہی اندر اس بیوقوف سسٹم پہ ہنس رہا ہوتا ہے۔

 

اپنا سسٹم اپڈیٹ  کرو۔۔۔

غلامی کی پرانی روایات کو چھوڑ کر

لوگوں کے لئے آسانیاں پیدا کرو۔۔۔ 





Digital Sindh
Smart People


Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت