کورونا وائرس - دل کی بھڑاس نکالیں
کورونا وائرس
دل کی بھڑاس نکالیں
· اللہ کرے کورونا وائرس تجھے کتے کی موت نصیب ہو۔
· اللہ کرے کورونا وائرس تجھے سینی ٹائزر کی موت
نصیب ہو۔
· اللہ کرے کورونا وائرس بیس سیکنڈ تک صابن کا عذاب
ہر پانچ منٹ بعد سہنا پڑے۔
· اللہ کرے کورونا وائرس تیری سات نسلوں کو بھی اپنا
شکار نصیب نہ ہو۔
· اللہ کرے کورونا وائرس تجھ پر سرجیکل ماسک کی پھٹکار
پڑے۔
· اللہ کرے کورونا وائرس تجھے کراچی والے جگتیں مار
مار کے تیرا بیڑا غرق کر دیں اور تو کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہ رہے۔
· اللہ کرے کورونا وائرس تجھے ایک بھی انسانی راشن
نہ ملے۔
· اللہ کرے کورونا وائرس تیرے خلاف ایک ایسا گانا
بنے اور تو کانوں پر ہاتھ رکھ کر ’’نہیں نہیں‘‘ چلاتا پھرے۔
· اللہ کرے کورونا وائرس تیری ساری زندگی قرنطینہ
میں گزرے۔
· اللہ کرے کورونا وائرس تو بھی اپنی فیملی کو بتاتا
پھرے کہ انسانوں کو لگنا نہیں، ان سے ڈرنا ہے۔
· اللہ کرے کورونا وائرس تجھے بھی گھر میں قید ہونا
پڑے اور دس گھنٹے سونے کے بعد مجبوراً پھر سونا پڑے!
Comments
Post a Comment