خود سے پیار کریں، لوگ بھی آپ سے پیار کرنے لگیں گے۔
کسی کو خدا سے مانگو اور پھر فیصلہ خدا پر چھوڑ دوں، وقت سے پہلے کچھ نہیں ملتا، اگر وہ آپ کے نصیب میں ہے تو وقت آنے پر وہ خود چل کر آپ کے پاس آئے گا، ورنہ کسی کیلئے اپنی عزتِ نفس کو رسوا مت کیجئے۔
کبھی بھی خود کو اتنا قیمتی ظاہر نہ کریں، کہ ہر کوئی تمہیں دل سے نکال دے، کیونکہ جس چیز کہ قیمت زیادہ ہوتی ہے اکثر لوگ اسے چھوڑ جاتے ہیں ۔
چاہے آپ جو مرضی بن جاؤ، جو مرضی کر جاؤ، آپ کو جاننے والوں کا ایک بہت سا حصہ ایسا ہوگا جو آپ سے کبھی خوش نہیں ہوگا چاہے آپ ان کے لیے الٹے لٹک جاؤ لہذا اگر آپ یہ سمجھتے ہو کہ میں فلاں چیز بن گیا تو ساری دنیا مجھ سے مطمئن ہو جائیگی تو یہ آپ کی خام خیالی ہے۔
دنیا میں سب سے زیادہ طاقتور وہ انسان ہے جو دھوکہ ملنے پر بھی دوسروں کی مدد کرنا نہیں چھوڑتا، اپنے اندر ایسے شخص کو تلاش کیجئے جسے اپنے لئے نہیں دوسروں کیلئے جینا آتا ہو۔
جب آپ دوسروں کی زندگی میں دخل دینے کی کوشش کرتے ہیں، تب آپ اپنی زندگی کو بدتر بناتے ہیں، اچھے کے ساتھ اچھے بن کے رہیں، لیکن برے کے لئے برے مت بنیں ۔ کیونکہ ہم پانی سے خون صاف کر سکتے ہیں پر خون سے خون نہیں۔
لوگ آپ کو اتنا سمجھتے ہیں جتنی انکی مینٹل کپیسٹی ہے، لوگوں کے خوف کی وجہ سے اچھا کام کرنا نہیں چھوڑنا اور لوگوں کے خوف سے یا لالچ میں آ کر برا کام نہیں کرنا۔
زندگی کو ضرورت میں رکھیئے، خواہشات کی طرف مت لے جائیں، ضرورت تو فقیروں کی بھی پوری ہوتی ہے، اور خواہش بادشاہوں کی بھی باقی رہ جاتی ہے ۔
آپ کی ایک مُسکراہٹ سے اور بہت ساری مُسکراہٹیں پھیل سکتی ہیں یقین کیجیے یہ دنیا کی واحد وَبا ہے جس کے پھیلنے سے کسی کو نقصان نہیں ہوتا
Share on WhatsApp
Comments
Post a Comment