میں بھی آپ کی طرح بننا چاہتا ہوں، میں کہاں سے شروع کروں؟
عبدالستار
ایدھی کا ایک واقعہ
کسی پولیس افسر نے
عبدالستار ایدھی صاحب سے کہا تھا کہ:
میں بھی آپ کی طرح
ویلفیئر کا کام کرنا چاہتا ہوں، میں کہاں سے شروع کروں؟
ایدھی صاحب نے پولیس
افسر سے کہا:
· آپ کو کسی جگہ جا
کر ویلفیئر شروع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
· آپ ابھی سے اپنے
دفتر کو ایدھی ہوم سمجھ لیں۔
· آپ ابھی سے اپنی کرسی کو ایدھی
سینٹر سمجھ لیں۔
· آپ ابھی سے اپنے قلم کو ایدھی
ایمبولینس سمجھ لیں۔
· آپ ابھی سے اپنے عہدے کو ویلفیئر
سمجھ لیں۔
· آپ ابھی سے اپنے ہرملاقاتی
کو ایدھی سینٹر کا ضرورت مند بنا لیں۔
آپ
مجھ سے بہت آگے نکل جائیں گے۔
Share on Whatsapp
Comments
Post a Comment