’’میں کبھی نہیں ہارا کیونکہ یا تو میں جیتتا ہوں یا پھر سیکھتا ہوں‘‘۔ ۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا


’’جب ذہین لوگ خاموش رہیں گے تو بیوقوفوں کی تعداد بڑھ جائے گی‘‘۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا

’’میں کبھی نہیں ہارا کیونکہ یا تو میں جیتتا ہوں یا پھر سیکھتا ہوں‘‘۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا

’’پیسہ کامیابی نہیں ہے، اس کا استعمال آزادی کے حصول کیلئے کیجیے‘‘۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا

’’کوئی بھی کام یا عمل تب تک ناممکن ہے جب تک وہ کرنہ لیا جائے‘‘۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا

’’جو انسان اپنے ملک اور اس کی عوام کی خدمت کو اپنا فرض سمجھ لے، وہ آخرت میں بھی سکون ٖسے آرام کرسکتا ہے‘‘۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا

’’ایک حقیقی قائد کو اپنی عوام کی آزادی کے لیے ہر قربانی دینے کے لیے تیار رہنا چاہیے‘‘ ۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا

’’میں نے اپنی زندگی میں سیکھا ہے کہ بہادری اور ہمت و جرأت، خوف کی غیرموجودگی کا نا م نہیں ہے بلکہ خوف پر قابو پانے کا نام ہے ‘‘۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا

’’ہر شخص اپنے مقاصد کو پاکر کامیابی حاصل کرسکتا ہے، اگر وہ ان مقاصد کے لیے پُرجوش اور سچی لگن رکھتا ہو‘‘۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا

تعلیم ایک طاقتور ہتھیار ہے، جسے آپ دنیا کو تبدیل کرنے کے لیے استعمال کرسکتے ہیں‘‘۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا

’’آزاد ہونے کا مطلب غلامی کی زنجیروں کو توڑ پھینکنا نہیں بلکہ ایک ایسے انداز میں زندگی گزارنا ہے جس سے دوسروں کی آزادی کا احترام ہو اور اسے تقویت ملے‘‘۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا

’’میری کامیابیوں کو دیکھتے ہوئے مجھے جانچنے کی کوشش نہ کرو بلکہ یہ دیکھ کر میرے بارے میں فیصلہ کرو کہ میں کتنی بار گرا اور کتنی بار گر کر کھڑا ہوا ہوں‘‘۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا

’’ مشکلات کچھ لوگوں کو توڑ دیتی ہیں لیکن یہی مشکلات کچھ انسانوں کو بنادیتی ہیں کیونکہ کوئی بھی کلہاڑی اتنی تیز نہیں ہوسکتی جو کسی کوشش کرنے والے کی روح کو کاٹ سکے، امید کے ساتھ اٹھتا قدم آخری دم تک کوشش کے لیے تیار رہتا ہے‘‘ ۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا

’’ہماری معاشرتی اور انفرادی زندگی میں دوسرے کے لیے کیا گیا غورو فکر دنیا کو ایک خوابوں بھری دنیا بنانے کا سفر بآسانی طے کردے گا، ایک ایسی دنیا جس کا خواب ہم میں سے ہر کوئی دیکھتا ہے‘‘۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا

’’ہمیں وقت کا استعمال دانشمندی کے ساتھ کرنا چاہیے اور اس بات کا ہمیشہ خیال رکھیں کہ صحیح کام کا وقت ہمیشہ مناسب ہوتا ہے‘‘۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا

’’مجھے دوستوں میں ایسے دوست زیادہ پسند ہیں، جو ذہنی طور پر آزاد ہوں کیونکہ وہ آپ کو تمام مسائل ہر زاویے سے دکھانے میں مددگار ہوتے ہیں‘‘۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا


’’سب سے مشکل چیز کسی معاشرے کو تبدیل کرنا نہیں ہے بلکہ اپنی ذات کو تبدیل کرنا ہے‘‘۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا


’’جن میں ہمت ہو وہ امن کے لیے کوشاں رہتے ہیں اور دوسروں کو معاف کرنے سے نہیں گھبراتے‘‘۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا


’’جن کے دل میں ہمیشہ جیتنے کی خواہش ہوتی ہے، وہ خواب دیکھنا نہیں چھوڑتے اور نہ ہی ہتھیار ڈالتے ہیں‘‘ ۔
۔۔۔۔۔ نیلسن منڈیلا


Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت