اخروٹ، کاجو اور پستے


اخروٹ، کاجو اور پستے
(Cashews, Walnuts, Pistachio)
منفی خیالات کے دباؤ سے پیچھا چھڑانے کے لئے

عام طور پر ڈرائی فروٹ صحت بخش غذا کے طور پر تسلیم کیے جاتے ہیں ان میں وافرد مقدار میں موجود، گڈ فیٹس، وٹامن ای اور اینٹی اوکسیڈینٹ کے ذریعے لاتعداد فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

طبی ماہرین کے مطابق:
·       اخروٹ میں موجود اومیگا 3 فیٹی ایسیڈ ذہنی دباؤ سے نجات میں مددگار ہے۔
·       اخروٹ میں موجود اینٹی اوکسیڈینٹ انسان کے جسم میں موجود مختلف بیماریوں کے خلاف لڑتے ہیں جیسے دل کے امراض وغیرہ۔

نفسیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ:
ذہن میں منفی خیالات کے دباؤ سے پیچھا چھڑانے کے لئے ضروری ہے کہ اپنے ہاتھوں سے کوئی چیز بار بارکی جائے یہ عمل اندرونی کشمکش کم کردیتا ہے جیسے پستے یا مونگ پھلی کے چھلکوں کو اتارنا وغیرہ، یہ حرکت لوگوں کو پرسکون کرتی ہے۔

پستے کے فوائد سے متعلق ماہرین کا کہنا ہے کہ:
ان کے ذریعے دل کی دھڑکن اور بلڈ پریشر کی سطح کم ہوجاتی ہے جس سے ذہنی تناؤ میں بھی نمایاں کمی ہوتی ہے۔

اگر آپ ذہنی تناؤ کا شکار ہیں تو:
·       کاجو کھائیں ٹینشن دور بھگائیں۔
·       طبی تحقیق کے مطابق کاجو کے استعمال سے ذہنی تشویش کی سطح میں 31 فیصد تک کمی آجاتی ہے ۔
·       کاجو کے استعمال سے ڈپریشن کم ہو جاتا ہے۔
·       کاجو میں موجود اومیگا تھری فیٹی ایسڈز اور پروٹین ذہنی تناؤ کو کم کرکے جسم کو دیگر طبی فوائد بھی پہنچاتے ہیں۔
·       کاجو میں پایا جانے والا ایک اہم جز ٹریپٹو فان قدرتی طور پر انسانی مزاج کو قابو میں رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

وطن جي حب

محنت ۾ عظمت