پاکستان سوسائٹی آف نیفرالوجی کیا ہے؟


پاکستان سوسائٹی آف نیفرالوجی  (Pakistan Society of Nephrology “PSN”) کیا ہے؟
کسی بھی مسئلے یا صورتحال سے نمٹنے کے لیے سب سے ضروری امر یہ ہوتا ہے کہ پہلے مسئلے کی جڑ کو سمجھا جائے اس سے منسلک شدہ اعداد و شمار اکٹھے کیے جائیں اور پھر تمام متعلقہ ماہرین کو ایک فورم پر اکٹھا کر کے ایک مضبوط، مربوط، منظم اور دیرپا حکمت عملی تیار کی جائے تاکہ گردوں کے مریضوں کو آنے والے ادوار میں بہتر سے بہترین اور جدید سے جدید ترین علاج میسر آسکے۔
بالآخر اسی فکر اور جہد مسلسل کی بدولت PSNکے قیام کا سورج 18مئی 1995ء کو طلوع ہوا جس کی آب و تاب آج تک الحمدللہ قائم و دائم ہے بلکہ روز بروز اس کی روشنائی میں اضافہ ہورہا ہے۔

پاکستان سوسائٹی آف نیفرالوجی  (Pakistan Society of Nephrology “PSN”) کا نظریہ:
(1)     مستقبل میں پاکستان میں شعبہ نیفرالوجی کی خدمات کے سلسلے میں حکومت وقت سے حکمت عملی طے کرنے کیلئے ایک مشاورتی فورم مہیا کرنا۔
(2)     گردوں کے مریضوں کیلئے جدید ترین اور معیاری علاج کی فراہمی کو یقینی بنانا۔
(3)     شعبہ نیفرالوجی سے متعلقہ ہیلتھ کیئر پروفیشنلز کی تازہ ترین علم سے آبیاری، طبی مہارت میں پختگی اور نت نئی ایجادات سے آشنائی، اس سوسائٹی کا ایک بنیادی مقصد ہے۔
(4)     عام آدمی میں گردوں کے امراض سے متعلق شعور اجاگر کرنا اور اتائیت کے سبب گردوں کو پہنچنے والے نقصان کی روک تھام کرنا۔
(5)     شعبہ نیفرالوجی کی وسعت میں اضافہ کرنا اور دوسری اس جیسی سوسائٹیز سے روابط قائم رکھنا۔
(6)     گردے کے مریضوں اور امراض سے متعلق ایک فاضل اور مربوط ڈیٹا بیس تیار کرنا۔
(7)     گردے کے پیچیدہ مسائل کیلئے ایک مشترک حکمت عملی تیار کرنا۔

پاکستان سوسائٹی آف نیفرالوجی
 (Pakistan Society of Nephrology “PSN”) کا طریقہ کار اور خدمات:
·       ہردو سالہ بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد کرنا جس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین امراض گردہ کی شرکت اس کانفرنس کی خاصیت ہے۔
·       PSNکے زیر سایہ ایک جریدہ پاکستان جنرل آف کڈنی ڈیزیز (Pakistan Journal of Kidney Diseases) کا متعارف کرنا ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔
·       ماہانہ، سہ ماہی، سالانہ میٹنگز، ورکشاپس اور سیمینار کا انعقاد کرنا۔
·       خاص کر نیفرالوجی کے طالبعلموں کے لیے تدریسی و مہارتی کورسز کا انتظام کرنا۔

ہر سال مارچ کی دوسری جمعرات کو ورلڈ کڈنی ڈے منایا جاتا ہے اس دن آنے والے تمام مریضوں اور ان کے لواحقین اور عام عوام کو گردوں کے امراض سے متعلق آگاہی دیتے ہیں تاکہ معاشرے میں گردوں کے امراض کو روکا جا سکے۔

Comments

Popular posts from this blog

وطن جي حب

اسان جو وطن (پيارو پاڪستان)

محنت ۾ عظمت