میلان کیتھڈرل اٹلی


میلان کیتھڈرل اٹلی
Cathedral in Milan, Italy
(دنیا کا دوسرا بڑا چرچ)
یہ اٹلی کا سب سے بڑا اور دنیا کا دوسرا بڑا چرچ ہے، جس کی تعمیر چھ صدیوں میں مکمل ہوئی۔ 34 ہزار سے زائد مجسمے ایستادہ کرنے کی وجہ سے اس کی تعمیر میں اتنا طویل وقت لگا۔ اس کیتھڈرل کی تعمیر 1386ء میں شروع ہوئی اور 1965ء میں سرکاری طور پر اسے مکمل قرار دے دیا گیا۔

اس کیتھڈرل کی خوبصورتی دیکھ کر آپ مبہوت رہ جاتے ہیں، اس کے سحرانگیز مجسمے اور ان کے وجود سے نکلتی روشنیاں، جابجا نظر آتے تاریخی فن پارے، بلند و بالا ستون، نقش و نگار، کھڑکیوں کے انداز، چھت پر کی گئی پچی کاری، غرض یہ کہ ایک ایک نظارہ آپ کے ہوش گم کردیتا ہے۔

Comments

You May Like

You May Like

WhatsApp

Archive

Show more