نوکری حاصل کرنے کا فن



ایک بہت ہی مشہور مثال دی جاتی ہے کہ:

ایک شخص کو نوکری کی تلاش تھی، اس نے بِل بورڈ پر اپنی سی وی لگا دی اور نوکری حاصل کرلی۔ 

’ٹماٹر کو پھل سمجھنا علم ہے لیکن اسے پھلوں کی سلاد میں شامل نہ کرنا ذہانت ہے‘۔

کچن میں کھانا پکانا ہو یا نوکری تلاش کرنی ہو، تجربہ ہر جگہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔ تجربہ کتابوں میں ضرور پڑھا جا سکتا ہے ، تاہم حقیقی تجربہ اس پراسیس سے عملی طور پر گزرنے، غلطی کرکے سیکھنے اور منفرد حالات کا سامنا کرکے ہی حاصل کیا جاسکتا ہے۔

آپ نوکری کی تلاش میں ہیں مگر آپ کو نوکری نہیں مل رہی تو شاید آپ کو نوکری تلاش کرنے کے ’آرٹ‘ میں مہارت نہیں رکھتے اور اس وجہ سے مار کھا رہے ہیں۔

·      اگر آپ کے پاس اپنے ہدف کو حاصل کرنے کیلئے کسٹمائزڈ لائحہ عمل نہیں ہے تو آپ ایک چھوٹی مچھلی کو پکڑنے کیلئے بہت بڑا جال پھینک رہے ہیں (جس میں آپ کا ہدف کبھی پھنسنے والا نہیں)۔
·      انٹرویو کے دوراں کیا وہ آپ کی طرف متوجہ ہوکر ایسے اشارے دے رہے ہیں کہ وہ آپ کی مدد کریں گے یا پھر مختصر جوابات دے کر موضوع تبدیل کرنا چاہتے ہیں؟
·      کیا وہ یہ کہہ رہے ہیں کہ وہ جلد آپ سے دوبارہ ملنا چاہیں گے یا وہ مسلسل اپنے سمارٹ فون کو دیکھ رہے ہیں؟
·      سی وی اور لنکڈ اِن پروفائل آپ کے ماضی کے تجربے کی تفصیل بتانے کے لیے اب نہیں رہے۔ اس کے ذریعے آپ کیریئر کی ایسی برانڈنگ کریں، جس میں آپ کے آڈینس کو آپ کی ویلیو نظر آئے۔ آپ کو کئی ایسے تجربات اور مہارتیں خارج کرنا پڑسکتی ہیں، جو آپ کے مستقبل کے منصوبے سے میچ نہیں کرتیں۔
·      آجر کی ایک ذمہ داری یہ بھی ہے کہ وہ امیدوار کو آرام دہ ماحول فراہم کرے۔ ایسے ماحول میں اکثر ایسا ہوتا ہے کہ امیدوار جتنا سوچ کر جاتا ہے، اس سے زیادہ بتاکر آجاتا ہے۔
·      انٹرویو کے دوراں آپ جو چیز بھی بتاتے ہیں، آجر فیصلہ کرتے وقت ان تمام چیزوں کو مدِنظر رکھتا ہے۔ اگر آجر آپ کو اپنے حالیہ ہالی ڈے ٹرپ کے بارے میں بتاتا ہے تو جواباً آپ کو ایسی کوئی بات بتانے کی ضرورت نہیں ہے۔
·      اپنی کسی ’بڑی کمزوری‘ کے بارے میں بتانے کے ضرورت نہیں ہے۔ کسی ایسی چیز کا ذکر کریں، جس کا آپ کی اس نوکری سے کوئی تعلق نہ ہو اور ساتھ میں یہ بھی بتائیں کہ اپنی اس کمزوری پر قابو پانے کے لیے آپ کس طرح محنت کررہے ہیں۔
·      کئی امیدوار یہ سمجھتے ہیں کہ پہلا انٹرویو ہی ان کے لیے واحد موقع ہے۔ اس سے امیدوار بہت زیادہ دباؤ محسوس کرتا ہے۔
·      اپنے کارناموں پر مختصر روشنی ڈالیں اور دوسرے شخص کے بارے میں بھی جاننے کی کوشش کریں۔ انٹرویو میں صرف اپنے بارے میں بتانے کے بجائے سیکھنے کا ہدف لے کر جانا زیادہ بہتر لائحہ عمل ہے۔
·      مضبوط تعلقات زندگی بھر قائم رہتے ہیں، اس لیے اپنے تعلقات کو اہمیت دیں۔ آپ دیکھیں گے کہ جب کبھی ضرورت ہوگی آپ انھیں اپنے ساتھ پائیں گے۔
·      کوئی جواب نہ آنے کی صورت میں فالو اَپ کرنا چاہیے یا جانے دینا چاہیے۔ ان میں سے کوئی بھی لائحہ عمل مکمل طور پر ٹھیک نہیں۔
·      آپ کو کمپنی کے کلچر کو سمجھنا ہوگا۔ لوگ مصروف رہتے ہیں، ای میلز نظرانداز کردی جاتی ہیں اور اس طرح دن، ہفتوں میں بدل جاتے ہیں۔ اپنے پلان میں فالو اَپ کو شامل رکھیں۔
·      آپ پہلی کوشش میں جواب حاصل نہیں کرپائیں گے، اس لیے دوسری بار رابطہ کرنے کیلئے آپ کی انزائٹی سطح نارمل رہےگی (دوسرا رابطہ دو ہفتے بعد کریں)۔

Comments

You May Like

You May Like

WhatsApp

Archive

Show more