تہران اور انقرہ کا سفر تقریباً 75 گھنٹے میں مکمل ہوتا ہے۔
وزیر مواصلات و بنیادی ڈھانچہ مہمت جاہت
ترہان نے اطلاع دی ہے کہ:
·
ترکی
اور ایران کے درمیان مسافروں کی نقل و حمل میں عظیم سطح کی خدمات ادا کرنے والی
ٹرانس ایشیا ایکسپرس کے سفروں کو عنقریب بحال کردیا جائیگا۔
·
انقرہ
اور تہران کے بیچ ٹرانس ایشیا ٹرین کے سفروں کا آغاز 14 اگست سے دو طرفہ طور پر کر
دیا جائیگا۔
·
تہران
سے 7 اگست کو شام دس بج کر 5 منٹ پر 65 مسافروں کے ساتھ حرکت کرنے والی ٹرین وان،
مش، ایلازی، ملاتیا، سواس اور قیصری سے گزرتے ہوئے کل صبح انقرہ پہنچی ہے۔ اب یہی
ٹرین 188 مسافروں کو 14 اگست کو تہران لیجائے گی۔
·
انہوں
نے کہا کہ سن 2015 میں سفر منقطع ہونے والی تبریز۔ وان ٹرین کو جون 2018 میں بحال
کر دیا گیا تھا اور اب مسافروں کے مطالبے پر اس ٹرین کو انقرہ اور تہران درمیان
چلاتے ہوئے اس کی افادیت کو وسعت دی جا رہی ہے۔
Comments
Post a Comment