میرا دل اس وقت خون کے آنسو روتا ہے جب میں
غریبوں اور مزدوروں کے بچوں اور عورتوں کے بدن پہ
پھٹے پُرانے کپڑے دیکھتی ہوں۔
§
کیا یہ ﷲ کا قانون ہے کہ غریب مرتے دم تک غربت میں
رہیں۔
§
کیا یہ ﷲ کا قانون ہے کہ غریبوں کے بچے بغیر
علاج کے تڑپ تڑپ کر جان دے دیں۔
§
کیا یہ ﷲ کا قانون ہے کہ غریبوں کے بچے پوری عمر
جہالت میں گذاریں۔
§
کیا یہ اﷲ کا قانون ہے کہ جو مزدور لوگ ہمارے
مُلک کے معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہیں وہ پوری زندگی تکلیفوں میں گذارے۔
ایسا بلکل نہیں ہے۔
§
ﷲ انصاف کرنے والا ہے۔
§
ﷲ کے نظروں میں سب برابر ہیں۔
یہ سب استحصال کرنے والوں اور عام
انسانوں کے حقوق پہ ڈاکہ ڈالنے والوں کی زیادتیاں ہیں۔ جن لوگوں نے اُن کے حُقوق
غضب کیئے ہوئے ہیں۔
شہید محترمہ بے نظیر
بھٹو
Comments
Post a Comment