بُرسا (Bursa) ترکی
· استنبول سے 250کلومیٹر دور
ایک پہاڑی علاقہ بُرسا
(Bursa) ہے۔
· اس علاقے میں آبشار کثرت
سے پائی جاتی ہیں۔
· 70فیصد ترکی کی آبادی کو
یہاں سے پانی فراہم کیا جاتا ہے۔
· دیگر قدرتی مناظر اور پہاڑ
ی سلسلے بھی بکثرت ہیں۔
· ایک پہاڑی سے دوسری پہاڑی
تک جانے کے لئے کئی چیئر لفٹس لگی ہوئی ہیں۔ ہر پہاڑی پر آنے جانے کا کرایہ تقریباً
10 ڈالر ہے۔
· گرم اور ٹھنڈے پانی کے
چشمے بھی ہیں۔
بُرسا جانے کے لئے ایک سمندری راستہ ہے جس سے صرف ڈیڑھ گھنٹے میں استنبول سے
بُرسا بذریعہ کروز (CRUSE) پہنچ سکتے ہیں، یہ کروز ہر دو
تین گھنٹے کے بعد آتے جاتے رہتے ہیں۔ دوسرا راستہ بسوں اور گاڑیوں کے ذریعے
3گھنٹے میں پہنچا جا سکتا ہے۔
بُرسا سے پون گھنٹے کی مسافت پر ایک پہاڑی ہے۔ یہ ایک چھوٹا سا گائوں ہے۔ اس
کی وجہ شہرت ایک بہت بڑا درخت ہے جس کی عمر 600 سال بتائی جاتی ہے۔ بہت ہی گھنا
اور تناور درخت ہے جس کے سائے میں ایک پورا ریسٹورنٹ اور بیٹھنے کے لئے بنچز لگے
ہوئے ہیں۔ یہ پوری طرح لوگوں سے بھرا ہوا رہتا ہے، چوٹی سے نیچے بُرسا شہر کا
خوبصورت نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔
گرم گرم پراٹھے جو آلو اور پنیر کے الگ الگ بنے ہوئے ہوتے ہیں، ترکش کافی کے
ساتھ بہت مزے دار ہوتے ہیں۔ جب بھی آپ ترکی جائیں گرم گرم آلو اور پنیر کے
پراٹھے جو ترکوں کے مرغوب اسنیکس ہیں، ضرور کھائیں۔
چھوٹا سا قہوے کا پیالہ۔ اگر آپ کڑوی کافی کے شوقین ہیں تو یہ ترکش کافی کا
پہلا گھونٹ آپ کو ہلا دے گا، عام کافی سے 5گنا زیادہ کڑوا، یہ ٹیسٹ ہر کسی کے بس
کا نہیں، یہ بغیر چینی کے پی جاتی ہے۔
بُرسا سے ڈیڑھ گھنٹے کی مسافت پر ایک پہاڑی شہر اولاٹ (Oylayt) ہے، جہاں گرم اور ٹھنڈے پانیوں کے چشمے ہیں۔ یہاں بہت سارے SPA اور ہوٹل میں نلوں کے ذریعے گرم پانی کے حمام بنائے گئے
ہیں۔ الگ الگ چھوٹے کمروں میں نہانے کا بندوبست ہے۔ آپ چاہئیں تو سارے دن کے لئے
کمرہ کرائے پر لے لیں یا پھر گھنٹے بھر کے لئے بک کرا سکتے ہیں۔
یعنی جتنے گھنٹے آپ حمام استعمال کریں گے، اسی حساب سے کرایہ ادا کریں گے۔
تقریباً 10 سے 15 ڈالر فی گھنٹہ اچھے اور صاف ستھرے حمام کا کرایہ ہوتا ہے۔ چپل،
صابن، شیمپو، ٹوتھ پیسٹ اور تولیہ بھی ملے گا، کافی دلچسپ ہے خصوصاً گرم پانی سے
نہانے سے تازگی کا احساس ہوتا ہے۔
ایک پہاڑی Pamukkale کے نام کی ہے، یہ پہاڑی بالکل
سفید پہاڑی ہے، جو
Denizle کے علاقے میں واقع ہے۔
یہاں پر بہت عمدہ ہوٹل ہیں، نیچے ایک بہت بڑا ریسٹورنٹ ہے جس میں آپ کو کوئلے
سلگا کر انگیٹھی دی جاتی ہے۔ آپ اپنے مطلب کا صاف کیا ہوا بھیڑ، گائے اور مرغی کا
گوشت خریدیں، خود آگ پر بھونیں اور گرما گرم گوشت کا لطف اٹھائیں۔ اتنا تازہ
باربی کیو کیا ہوا گوشت وہ بھی صرف معمولی نمک اور زیرہ لگا ہوا، شاید ہی آپ نے
کھایا ہو۔ یہ مقام بھی بُرسا سے 2گھنٹوں
کی مسافت پر واقع ہے، بہت یادگار جگہ ہے۔
Comments
Post a Comment