انسان کی عادتیں اس کی کامیابی و ناکامی
کی ضمانت ہوتی ہیں۔
فرانسیسی شاعر کے ایک قول کے مطابق:
کامیابی کا حصول انسان کی عادتوں پر منحصر ہے کیونکہ وہ ہمیں بناتی بھی ہیں اور بگاڑتی بھی۔
ہم ایسی بے شمار کہانیاں پڑھتے اور سنتے
آئے ہیں، جن میں انسان کی کامیابی کا دارومدار روزانہ صبح سویرے اُٹھ کر دنیا کو
فتح کرنے نکل جانا کو قرار دیاجاتا ہے۔
تاہم، کامیابی کے لیے صرف صبح سویرے
اٹھنا ہی لازم نہیں ہوتا بلکہ دیگر اوقات میں اپنائی جانے والی عادتیں بھی اہم
قرار دی جاتی ہیں ۔
دنیا میں کامیاب ترین افراد کی اچھی
عادات انھیں برے وقت سے بچانے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔
Comments
Post a Comment